وزیر اعظم کا عربی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنتے ہی معطل پھر بحال ہوگیا
ٹوئٹر انتظامیہ نے معلومات کی تصدیق ہونے کے بعد اکاؤ نٹ بحال کیا ہے

مائیکرو بلاگنگ سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر نے وزیراعظم شہباز شریف کا عربی ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کرنے کے چند گھنٹوں کے بعد بحال کردیا ہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ نے معلومات کی تصدیق ہونے کے بعد اکاؤ نٹ بحال کیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے وزیراعظم شہبازشریف کا عربی اکاؤنٹ بحال کردیا۔ ٹوئٹر نے وزیراعظم شہبازشریف کا عربی زبان میں بنایا گیا اکاؤنٹ گزشتہ روز معطل کرنے کے بعد بحال کردیا ہے۔
Official Twitter handle of the Prime Minister of Islamic Republic of Pakistan @ShehbazAr is launched to strengthen our bond and engagement with brotherly people of Arab countries. 🇵🇰 pic.twitter.com/hvgHqS5XSk
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) June 6, 2022
یہ بھی پڑھیے
ایلون مسک کی ٹوئٹر کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کرنے دھمکی
وزیراعظم شہبازشریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکرعمر نے اس حوالے سے بتایا کہ شہبازشریف کا عربی اکاؤنٹ وزیراعظم پاکستان کے نام پر بنایا تھا کہ اس لیے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹرانتظامیہ نے اس بات کو یقینی بنانا چاہتی تھی کہ واقعی یہ اکاؤنٹ وزیراعظم ہاؤس سے چلایا جا رہا ہے ۔
Prime Minister’s Arabic account @ShehbazAr is back online. Sorry for the inconvenience and thanks for showing your concern. You can follow for latest updates. pic.twitter.com/IYS3tPKxGN
— Abubakar Umer (@abubakarumer) June 7, 2022
فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکرعمر کے مطابق وزیراعظم کا عربی زبان میں اکاؤنٹ بنانے کا مقصد عرب ممالک کے برادرعوام کے ساتھ تعلقات اور روابط کو مضبوط کرنا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف اپنے ذاتی ٹوئٹراکاؤنٹ سے عربی زبان میں ٹوئٹ کرتے تھے ۔
خیال رہے کہ ٹوئٹر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آفیشل اکاؤنٹ مستقل بند کردیاتھا۔ انتظامیہ نے بیان جاری کیا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امریکی صدربھی بن جائیں تو ان کا اکاؤنٹ بحال نہیں کیا جائے گا ۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھارتی متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کردیا تھا۔ واضح رہے کہ ٹوئٹر ایک مقبول ترین سماجی پلیٹ فارم ہے اس کے استعمال کرنے والوں کی تعداد سنہ 2020 میں 18 کروڑ 60 لاکھ صارفین سے تجاوز کرگئی ہے۔