پاکستان میں نظام صحت میں بہتری کیلئے عالمی بینک کا بڑی امداد کا اعلان
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 258 ملین ڈالرز امداد کی منظوری دی
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 258 ملین ڈالرز امداد کی منظوری دے دی ہے۔ رقم پاکستان میں بنیادی صحت کے نظام میں بہتری کے لیے خرچ ہو گی۔
عالمی بینک کی جانب سے جارہ کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان میں بنیادی صحت کے نظام کی بہتری کے لیے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر امداد کی منطوری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی پروفیسر ذوالفقارعلی بھٹہ دنیا کے100بہترین طبی سائنسدانوں میں شامل
جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم بنیادی صحت کے نظام اور صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی کی اصلاحات کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ عالمی بینک کی امداد سے صوبائی ہیلتھ سسٹم کومضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ ہیلتھ کیئراسٹاف اوردواؤں کی سپلائی بہتربنائی جائے گی۔
پریس ریلیز کے مطابق میں کہا گیا کہ یہ پروگرام صوبائی بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں بہتری کے ذریعے تمام کمیونٹیز کو فائدہ پہنچائے گاخاص طورپر تقریباً 20 اضلاع میں جو کہ صحت اور غذائیت کی خدمات تک کم سے کم رسائی کا شکار ہیں۔
عالمی بینک کی جانب سے فراہم کی گئی امداد کا مقصد گورننس اورجوابدہی پر توجہ مرکوز کرنے کا مقصد بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی نگرانی اور انتظام کو مضبوط بنانا تھا ہے دستیاب سپلائیز اور ضروری ادویات کی حقیقی وقت میں نگرانی کی جاسکے۔
بیان میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ اس شعبے میں اقدامات میں صوبائی حکام کے لیے ایک مرکزی معلوماتی پلیٹ فارم قائم کرنا شامل ہے تاکہ سرکاری اور نجی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات میں خدمات کی فراہمی میں فرق کا اندازہ لگایا جا سکے۔