کپتان بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر آگئے

پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر موجود ہیں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں کی چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی  کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے مارنس لیبوشگن نے ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنے والی کارکردگی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے

ٹینس اسٹار مہک کھوکھر نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک سے کیا فرمائش کردی؟

ٹیسٹ رینکنگ  میں سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ تنزلی سے تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم ایک درجہ ترقی کرکے  چوتھے نمبر پر آ گئے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے تیز گیند باز پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جس کے بعد بھارت کے روی چندرن ایشون اور نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن ہے۔نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اور بھارت کے جسپریت بمرا ایک درجے تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 2 درجے ترقی پا کر ساتویں نمبر پر آگئے۔

واضح رہے کہ قومی کپتان بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے تیزی سے چار ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی  ہیں بنے جبکہ انٹرنیشنل سطح پر وہ اس مرحلے تک تیزی سے پہنچنے والے دوسرے کھلاڑی بنے ہیں۔

82 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل کر چار ہزار رنز مکمل کرنے والے بابراعظم نے سر ویوین رچرڈز، جو روٹ، وراٹ کوہلی، ڈیود وارنر اور شیکھر دھون کو پیچھے چھوٹے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

2019 کے بعد سے اب تک بابر اعظم نے 29 ایک روزہ میچ کھیل کر 66.07 کی اوسط سے 1718 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران جہاں انہوں نے 158 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی وہیں آٹھ نصف سنچریاں اور چھ سنچری اننگز بھی کھیلی ہیں۔

متعلقہ تحاریر