مریم نواز کو لوڈشیڈنگ میں کمی کا سوال مہنگا پڑگیا، عوام  کی شدید تنقید

لوڈشیڈنگ کے دورانیے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں پوچھے جانے کے بعد شہریوں نے مریم نواز پر تنقید کی

پاکستان مسلم لیگ نوازکی  نائب صدر مریم نواز پرسوشل میڈیا پرشدید تنقید کی جارہی ہے۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ توئٹرپرمریم نوازکی جانب سے لوگوں سے ان کے متعلقہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں پوچھے جانے کے بعد شہریوں نے ان پر تنقید کی۔

سماجی رابطے  کی سائٹ ٹوئٹر پرمریم نواز نے اپنے  پیغام عوام سے پوچھا کہ آپ کے علاقے میں بجلی کی فراہمی میں کتنی بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہر، علاقے  اورضلع  کا نام اور وہاں میں بجلی سے متعلق  بہتری سے آگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کی مقبولیت نے ن لیگ اور پی پی کو ملکر الیکشن لڑنے پر مجبور کردیا

ملک بھرمیں گھنٹوں بجلی کی بندش سے پریشان بیٹھے صارفین نے بجلی کے مسائل حل کرنے میں ناکامی پر موجودہ حکومت کی سرزنش کی۔

 

کیپشن، "ہاں، ہمیں بل کی پوری رقم ادا کرنے کے باوجود 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے اور لوگ کراچی میں جشن منا رہے ہیں۔

جویریہ صدیق نے لکھا کہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا اور میں بھی یہ ٹویٹ لوڈ شیڈنگ کے دوران لکھ رہی ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ "اسلام آباد میں ہمارے سیکٹر میں روزانہ 8 سے 10 گھنٹے۔

 

ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دیوالیہ پن کی طرف دھکیلنے کے بعد اب لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔

 

صحافی مقدس فاروق اعوان نے کہا کہ بجلی کی بندش میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے عیدالفطر پر لوڈشیڈنگ والے علاقوں کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے یہی ٹویٹ کیا تھا۔

اعوان نے کہا کہ ٹویٹس مسئلے کا حل نہیں کیونکہ ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔

متعلقہ تحاریر