مسلم لیگ نون نے زرداری اور چوہدری کے آستانے پر سر جھکا دیا
وزارت اعلیٰ کی ڈرامائی جیت کے بعد پنجاب کی بڑی سیاسی قوت نون لیگ نے سابق حریفوں آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے سامنے سر جھکا دیا
پنجاب میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ق) کے چوہدری شجاعت حسین کے سامنے سر جھکا دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈرامائی کامیابی حاصل کرنے کے بعد حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نوازنے اپنے سابق حریفوں شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری اورپاکستان مسلم لیگ قاف کے قائد چوہدری شجاعت کے آستانے پر سر جھکا دیا ہے جبکہ نون لیگ پنجاب کی سب سے زیادہ طاقتور سیاسی جماعت سمجھی جاتی تھی ۔
یہ بھی پڑھیے
چوہدری شجاعت کی حمزہ شہباز کی حمایت زرداری کا کرشمہ نہیں اداروں کا کمال ہے
شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری اور سربراہ قاف لیگ چوہدری شجاعت وزیراعلیٰ پنجاب نے حمزہ شہباز کی جیت کا سہرا اپنے سرباندھا جبکہ پنجاب کے ضمنی انتخاب کے بعد حکمران جماعت نون لیگ تحریک انصاف سے بد ترین شکست کے بعد مکمل بے بس نظر آرہی تھی تاہم چوہدری اور زرداری نے انہیں سہارا دیکر اکثریتی جماعت کے مقابلے میں انہیں جیت سے دلائی۔
زرداری کے پنجاب میں قیام نے حکمران سیاسی اتحاد، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لیے ثمرات دئیے جبکہ وزیراعلیٰ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ شجاعت حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ تاہم دونوں سیاسی کرداروں نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ہاتھ میں کچھ نہیں چھوڑا۔
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد نون کی پوری قیادت منطر سے غائب ہوگئی تھی جبکہ لیگی صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز بھی اپنے حریفوں سے ملاقات بھی نہیں کی تاہم آصف زرداری نے شجاعت حسین سے کئی ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں اہم کردار پر زرداری اور شجاعت کی تعریف کی۔ انہوں نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ چوہدری شجاعت حسین چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث ہیں اور انہوں نے اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ کیا۔
اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا۔ چوہدری شجاعت حسین چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار ۔۔۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 22, 2022
شہباز شریف نے قاف کے سربراہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شجاعت کا کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی فتح ہے۔وزیر اعظم نے آصف زرداری کی تعریف میں لکھا کہ شریک چیئرمین پی پی نے آئین، جمہوریت اور قوم کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم ، اے این پی، بی این پی اور بی اے پی سمیت دیگر اتحادیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ .
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےووٹنگ کا عمل مکمل ہوا تو تحریک انصاف کے امیدوار پرویزالٰہی نے 186 ووٹ حاصل کیے جبکہ نون لیگ کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ حاصل کیے تاہم ڈپٹی اسپیکر نے قاف لیگ کے 10 ووٹ کردیئے جس کے باعث حمزہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔
پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو فاتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے تمام 10 ووٹ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے خط کی روشنی میں مسترد کیے گئے۔ حمزہ شہباز 3 ووٹوں سے کامیاب ہوئے اور دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔
دوسری جانب آئینی اور قانونی ماہرین نے دوست محمد مزاری کے اقدام کو غلط قرار دیا ۔ قانونی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے آرٹیکل 63 اے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی ہے۔