میڈیا ٹائیکونز کی جنگ: نیوز 24 اور سماء نیوز کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات
نیوز 24 ایچ ڈی اور سماء نیوز ایک دوسرے کے خلاف سامنے آگئے، نیوز24 ایچ ڈی نے اپنی رپورٹ میں الزام عائد کیا کہ علیم خان کی کمپنی ویژن ڈیولپرز نے ریور ایج فیز II پروجیکٹ کو باقاعدہ منظوری حاصل کیے بغیر شروع کیا جبکہ سماء نیوز نے بھی نیوز 24 کے مالک کو قبضہ مافیا قرار دے دیا
سٹی نیوز گروپ کے بانی محسن نقوی کی ملکیت نجی ٹی وی چینل 24 نیوز نے سماء نیوز کے مالک علیم خان پر زمین پر قبضے کے سنگین الزامات عائد کیے تو سماء نیوز نے بھی 24 نیوز کے مالک محسن نقوی کو بھی قبضہ مافیا قرار دیا۔
لاہور میں میڈیا ٹائیکونز کے درمیان جنگ شروع ہو گئی ہے۔نیوز 24 ایچ ڈی اور سماء نیوز نے ایک دوسرے کے خلاف لفطی جنگ شروع کردی ہے ۔ دونوں چینلز نے ایک دوسرے پر قبضہ مافیا ہونے کے الزامات عائد کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عریانیت کے فروغ کے باعث ’24 نیوز‘ پر پابندی کا مطالبہ
سٹی نیوز گروپ کے بانی محسن نقوی کی ملکیت نجی نیوز چینل 24 نیوز ایچ ڈی نے سماء ٹی وی کے مالک علیم خان پر زمین پر قبضے کے الزامات عائد کر دئیے۔
نیوز24 ایچ ڈی نے سماء نیوز کے مالک علیم خان کے خلاف ٹی وی رپورٹس نشر کیں، جس میں الزام لگایا گیا کہ ان کی کمپنی ویژن ڈیولپرز نے ریور ایج فیز II پروجیکٹ کو باقاعدہ منظوری حاصل کیے بغیر شروع کیا۔
نیوز24 کی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ علیم خان نے وژن ڈویلپرز کے نام سے زمین 26 ملین روپے کی قیمت پر فروخت کی گئی۔
دوسری جانب سماء ٹی وی نے الزام لگایا کہ محسن نقوی، گوہر اعجاز اور ایس ایم عمران نے زمینوں پر قبضے میں ملوث ہیں۔
سماء کی رپورٹ میں میں مزید الزام لگایا گیا کہ سرکلر رجسٹرار اسد ریاض نے لیک سٹی پراجیکٹ میں اراضی کی منتقلی پر پابندی لگانے کے بجائے پراپرٹی کی فائل چھپوائی۔