گورنر سندھ کی صدر ایف پی سی سی آئی کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے کی تجویز

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم میاں شہبازشریف کو خط لکھ کر تجویز دی ہے کہ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے صدر کو اعزازی وزیر مملکت مقرر کیا جائے اس سے بزنس کمیونٹی اور حکومت کے درمیان خلیج دور ہوگی اور بزنس کمیونٹی کے اعتماد میں اضافہ ہوگا

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ حکومت اور تاجر برادری کے درمیان خلیج دور کرنے سے تجارتی پالیسیوں میں بزنس کمیونٹی کی بھرپور شرکت یقینی ہوگی ۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے صدر کو اعزازی وزیر مملکت مقرر کرنے کی تجویز دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کامران ٹیسوری کے گورنر بنتے ہی ایم کیو ایم میں اختلافات کی دراڑیں نمایاں ہو گئیں

خط میں کہا گیا ہے  کہ ایف پی سی سی آئی ایک ممتاز ادارہ ہے جس میں ملک کے تقریباً تمام کاروباری اور صنعتی شعبوں کی فعال نمائندگی ہے۔ اس نے ہمیشہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کئی ممالک میں بزنس کمیونٹی کے سربراہان کو وزیر کی حیثیت دی جاتی ہے ۔ اس سے تجارتی پالیسیوں میں بزنس کمیونٹی کی بھرپور شرکت یقینی ہوگی ۔

 گورنرسندھ   کے وزیراعظم کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بزنس کمیونٹی اور حکومت کے درمیان خلیج دور ہوگی  اس سے بزنس کمیونٹی کے اعتماد میں اضافہ ہوگا ۔

کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ  ان تجاویز پرغور کیا جائے۔ حکومت کے کاروبار دوست ہونے کو تقویت حاصل ہوگی  ۔

گورنر سندھ کے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ان تجاویز پر عمل در آمد کرنے سے بزنس سرگرمیاں مزید تیز ہوں گی جبکہ کاروباری برادری خو د اعتمادی سے کام کرے گی ۔

متعلقہ تحاریر