فیصل واوڈا کی خونی لانگ مارچ کی پیشگوئی اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی حکمت عملی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے لانگ مارچ کے خونی مارچ ہونی کی پیش گوئی کی تاہم خون ریزی کس طرف کی جائے گی بتانے سے قاصر رہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنی حکمت عملی وضح کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، قانون شکنوں کا ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس استقبال کیا جائے گا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے اسلام آباد کے لانگ مارچ میں خونریزی کے خدشات ظاہر کیے تاہم انہوں نے کسی کا نام لینے سے گریز کیا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لانگ مارچ روکنے کی اپنی حکمت عملی واضح کردی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے گزشتہ روزایک پریس کانفرنس اور پھراس کے بعد ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں خدشہ ظاہر کیا کہ لانگ مارچ  خونریز ہوسکتا ہے تاہم انہوں نے خونریزی کس جانب سے ہوگی یہ بتانے سے گریز کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے آئے ایف سی اہلکاروں کا فیصل مسجد میں پڑاؤ

سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا معاملہ ، فیصل واوڈا کی آئیں بائیں شائیں

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا سے سوال کیا گیا کہ لاشیں کون گرائے گا تو انہوں نے کہا کہ میں نہیں بتا سکتا، جب وقت آئے گا تو خود ہی پتا چل جائے گا ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں لانگ مارچ  کو روکنے کی اپنی حکمت عملی وضح کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی قیمت پر پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس کی تیاری بھی کرلی ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ٹی وی پروگرام کی میزبان عاصمہ شیرازی کو بتایا کہ حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت سیکیورٹی کے لیے فوجی دستے طلب کیے تھے۔ شہر میں سیکیورٹی لائن کے پہلے درجے پر پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کو تعینات کیا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ رینجرز اہلکار دوسرے درجے پر تعینات ہوں گے اور پھر تیسرے درجے پر پاک فوج کے اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ  پولیس اور ایف سی کے دستے آنسو گیس کے شیلز اور ربڑ کی گولیوں سے لیس ہوں گے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قانون شکنی کرنے والوں کو روکنے کے لیے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے آسنو گیس کے شیلز اور ربڑ کی گولیاں استعمال کریں گے۔ کسی کو قانون ہاتھ نہیں لینے دیں گے ۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزام عائد کیا کہ وہ صحافی ارشد شریف قتل جیسے کسی بڑے وقعے کے انتظار میں تھے ۔

متعلقہ تحاریر