حکومت کی غیر واضح پالیسی سے تاجروں کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، زبیر موتی والا
چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال درآمدات میں 10 فیصد کمی ہوئی جبکہ پورٹ پر2 ماہ سے تاجروں کا مال روکا گیا ہے جس سے مالی نقصان بھی پہنچ رہا ہے ، غیر ملکی خریدار پوچھ رہے ہیں کہ غیر مستحکم سیاسی و معاشی صورتحال میں آرڈرز کیسے پورے کریں گے ؟
چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ہم نے24 فیصد زائد در آمدات کیں جبکہ اس سال اس میں 10 فیصد کمی واقعہ ہوئی ہے۔ تاجروں کو ڈیمریج، شپنگ اور پورٹ چارجز سے شدید نقصان ہورہا ہے ۔
معروف تاجر رہنما اور چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان زبیر موتی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت روا ں سال در آمدات میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ تاجروں کوشپنگ اور پورٹ چارجز سے شدید نقصان ہورہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ورلڈ بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نصف ہونے کی پیش گوئی کردی
زبیر موتی والا نے کہا کہ اس وقت ملک انتہائی معاشی حالات سے گزر سے رہا ہے تاہم ملک ہمیشہ ان مشکلات سے نکل جاتا ہے۔ ہماری درآمدات کم ہوتی جارہی ہیں جبکہ بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا ہے اور ہم مقابلہ بھی نہیں کرپارہے ہیں۔
کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریریز کے سابق چیئرمین زیبر موتی والا نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے 24 فیصد اضافی ایکسپورٹ کیا جبکہ اس سال اس میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پورٹ پر موجود مال پر کی قیمت سے زیادہ ڈیمریج لگ چکا ہے۔
زیبر موتی والا نے کہا کہ اشیائے ضروریہ گزشتہ 2 دو ماہ سے پورٹ پر موجود ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حالات مشکل ہیں مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ پورٹ پر کھڑے کنٹینرز کو فوری کلیئرنس دی جائے ۔ ڈیمریج، شپنگ اور پورٹ چارجز سے نقصان ہورہا ہے۔
چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان زبیر موتی والا نے کہا کہ ہمارے خریدار ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے آپ کیسے آرڈرز مکمل کرینگے؟۔حکومتی پالیسی بھی تاحال واضح نہیں ہے تو کس طرح معاملات آگے بڑھیں گے ۔
زبیر موتی والا نے بتایا کہ بینکس 1500 ڈالر کی ایل سیز( لیٹر آف کریڈٹ) نہیں کھول رہے ہیں جس سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ حکومت فوری طور پر بےاعتمادی کی فضا ختم کرے ۔ ڈالر کی تین قیمتوں کی وجہ سے اس وقت مشکلات ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
پی اے سی کے فیصلے پر عقیل کریم ڈھیڈی سیکیورٹیز کی وضاحت، دستاویزی ثبوت بھی پیش کردیئے
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریریز کے سابق چیئرمین نے کہا کہ ڈالر کو اوپن کرنے سے حکومت کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے فارمولے پر عمل کر لے یا اپنا کوئی فارمولا فراہم کریں تو ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
معروف تاجر رہنما زبیر موتی والا نے اسٹینڈنگ کمیٹی سے مطالبہ ہے کہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ تاجروں کی ایل سیز نہیں کھل رہی جبکہ اسٹیٹ بینک کا سرکلر بھی واضح نہیں ہے، ہم کس ریٹ پر وہ امپورٹ کریں۔