پی ٹی آئی کی فہد حسین کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی پیشکش
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر فہد حسین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کی بجائے انہیں نگراں وزیراعلیٰ بنادیتے ہیں یہ جانبدار ضرور ہیں مگر بد عنوان نہیں ہیں جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے کہ وہ کرپٹ نہیں ،فواد چوہدری کو جواب میں فہد حسین نے جو شخص مختلف حکومتوں میں نوکریوں کے لیے اپنی عزت گروی رکھ دے وہ کتنا کرپٹ ہوگا ؟۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر فہد حسین نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے حوالے سے الیکشن کمیشن کا آئینی فیصلہ قبول کریں اور اچھلنا بند کردیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فہد حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کیلئےایک مخلصانہ مشورہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس آئینی اختیار ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرے اگر سیاسی جماعتیں یہ فیصلہ نہ کر سکیں ۔
یہ بھی پڑھیے
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر،سپریم کورٹ، میڈیا اور خود محسن نقوی کیلیے چیلنج
فہد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین میں یہ نہیں لکھا کہ الیکشن کمیشن فیصلے سے پہلے تحریک انصاف سے اجازت لے۔ انہوں نے کہا کہ ای سی پی کے فیصلے کو قبول کریں اور اچھلنا بند کریں۔
تحریک انصاف کے لیے ایک مخلصانہ مشورہ: الیکشن کمیشن کے پاس آئینی اختیار ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرے اگر سیاسی جماعتیں م یہ فیصلہ نہ کر سکیں ۔ آئیں میں یہ نہیں لکھا کہ الیکشن کمیشن فیصلے سے پہلے تحریک انصاف سے اجازت لے۔ چنانچہ فیصلے کو قبول کریں اور اچھلنا بند کریں۔ شاباش۔
— Fahd Husain (@Fahdhusain) January 22, 2023
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے وزیراعظم شہباز کے مشیر فہد حسین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کی بجائے انہیں نگراں وزیر اعلیٰ بنادیتے ہیں یہ جانبدار ضرور ہیں مگر بد عنوان نہیں ہیں ۔
محسن نقوی سے بہتر تھا فہد حسین کو ہی لگا دیتے۔ وہ بیچارہ صرف جانبدار ہے لیکن ابھی کرپٹ نہیں ہوا۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 22, 2023
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر نے وزیراعظم کے مشیر فہد حسین کو محسن نقوی کی بجائے نگراں وزیراعلیٰ بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جانبدار ضرور ہیں مگر بد عنوان نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے پیغام پر فہد حسین نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میں صرف تجویز کرسکتا ہوں کہ آپ جیسے لوگوں کا فواد چوہدری جیسے افراد کی سطح تک گرنا آپ کے قد کے مطابق نہیں ہے۔
May I just suggest @Hammad_Azhar Bhai that it doesn't suit your stature to stoop to the level of people like @fawadchaudhry. You're much better and cut from a different cloth https://t.co/aJzCoFzQds
— Fahd Husain (@Fahdhusain) January 22, 2023
فواد چوہدری نے حماد اظہر کو ٹوئٹ کے جواب میں ریپلائے کیا تھا کہ حماد کو صرف غلط فہمی ہوئی ہے کہ فہد حسین کرپٹ نہیں ، جو شخص ایک نوکری کے لیے عزت گروی رکھ دی وہ کیسے بدعنوان نہیں ہوگا ؟۔
حماد کو صرف غلط فہمی ہے کہ فہد حسین کرپٹ نہیں ہے، جو شخص ایک نوکری کیلئے عزت گروی رکھ دے وہ کرپٹ کیسے نہیں ہو گا؟ https://t.co/9suuuXGP5X
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 22, 2023
وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر فہد حسین نے فواد چوہدری کو ترکی بہ ترکی جاب دیتے ہوئے کہا کہ اور جو شخص مختلف حکومتوں میں نوکریوں کے لیے اپنی عزت گروی رکھ دے وہ کتنا کرپٹ ہوگا ؟۔
اور جو شخص مختلف حکومتوں میں مختلف نوکریوں کے لیے عزت گروی رکھ دے وہ کتنا کرپٹ ہے؟ https://t.co/tRzjwXmMMJ
— Fahd Husain (@Fahdhusain) January 22, 2023