امریکی انخلاء کے بعد ہندوستانی وفد کی افغانستان آمد، مختلف امور پر تبادلہ خیال
افغان وزارت خارجہ کےمطابق ملاقات دوطرفہ سفارتی تعلقات، تجارت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد سمیت مختلف ایشوز پر مذاکرات کئے گئے۔
افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد اہم پیش رفت، بھارتی وفد کابل پہنچ گیا، بھارتی وزارت خارجہ جے پی سنگھ کی قیادت وفد کی قائم مقام افغان وزیرخارجہ ملا عامر خان متقی سے ملاقات ، سفارتی تعلقات، تجارت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد سمیت مختلف ایشوز پر مذاکرات کئے گئے۔
افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد بھارت کی طرف سے پہلی بڑی پیش رفت ، بھارتی وزرات خارجہ کی اعلیٰ سطح کی ایک ٹیم طالبان کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کیلئے کابل پہنچ گئی۔ بھارتی ٹیم کی قیادت جے پی سنگھ کر رہے تھے ۔
یہ بھی پڑھیے
جدہ میں فرانسیسی ریسٹورنٹ نے باحجاب خواتین کا داخلہ بند کردیا
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے وفد نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ ملا عامر خان متقی سے ملاقات کی، افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہر بلخی کے ٹویٹر پیغام کے مطابق ملاقات کے دوران بھارت افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات، تجارت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادسمیت مختلف ایشوز پر مذاکرات کئے گئے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وفد کی آمد اور دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کیلئے مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔
مولوی امیرخان متقی وزیر امور خارجهٔ امارت اسلامی افغانستان امروز با جی پی سینگ، منشی مشترک وزارت امور خارجه هند و هیأت همراهشان دیدار کرد.
در این دیدار روابط دیپلوماتیک میان افغانستان و هند، تجارت دوجانبه و کمکهای بشردوستانه مورد بحث و بررسی قرار گرفت. pic.twitter.com/AnnccfGnCQ
— Abdul Qahar Balkhi (@QaharBalkhi) June 2, 2022
اس موقع پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ایرن دم بگچی سے صحافیوں نے پوچھا کہ کیا وہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے جارہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس دورے کو اس سے بھی زیادہ گہرائی سے دیکھ رہے ہیں۔
قبل ازیں بھارتی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ افغانستان کی انسانی بنیاد پر مدد جاری اور وہاں پر شروع کئے گئے بھارتی منصوبوں کا بھی دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ برس اگست میں افغانستان میں اپنے سفارت خانہ اور قونصل خانے بند کر دیے تھے اور اپنے تمام عملے کو واپس بلا لیا تھا۔
اس معاملے پر ایرن دم بگچی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارتی سفارتخانہ اور قونصل خانے کھولنے سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔
بھارت افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20ہزار ٹن گندم،13ٹن ادویات،5لاکھ کرونا ویکسن دے چکا ہے اور مستقبل میں مزید امداد دی جائے گی۔