کپتان بابراعظم خوشی سے نہال، جادو گریاں چل گئیں
آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر اور مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ ملنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پربابر اعظم نے تصویر "آپ اپنا جادو ہیں" کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی،
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کی سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی اور آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافی ملنے کےبعد خوشی سے نہال ہیں۔
آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر اور مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ ملنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پربابر اعظم نے تصویر "آپ اپنا جادو ہیں” کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی ۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم ایک ہی دن میں آئی سی سی کے 2 بڑے اعزازات لے اڑے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قذافی اسٹیڈیم میں تمام ایوارڈز سے نوازا، بعد ازاں بابر نے اپنے سوشل میڈیا پر بھی اس کے بارے میں پوسٹ کیاکہ "آپ خود اپنا جادو ہیں۔
You are your own magic 🪄 pic.twitter.com/2VO1c4YZLn
— Babar Azam (@babarazam258) February 2, 2023
بابر اعظم کے لیے 2022 خوشگواررہا جس میں انہوں نے آئی سی سی سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کیے ۔ یہ یقیناً بابر کا سال تھا جس نے اپنی ٹیم کو T20 ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پہنچایا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا کہ مسلسل دوسرے سال، پاکستانی اسٹار نے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
Domination 👊
For the second year in a row, the Pakistan star has taken home the ICC Men's ODI Cricketer of the Year Award 👏#ICCAwards
— ICC (@ICC) January 26, 2023
پی سی بی کے ٹوئٹر ہینڈل سے بابر اعظم کی چیئرمین نجم سیٹھی سے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی اور آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ وصول کرنے کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں ۔
PCB Chairman and ICC Director Mr Najam Sethi presents Sir Garfield Sobers Trophy for ICC Men's Cricketer of the Year and ICC Men's ODI Cricketer of the Year award to Pakistan captain Babar Azam.#ICCAwards pic.twitter.com/96ulFDhGi7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2023