کپتان بابراعظم خوشی سے نہال، جادو گریاں چل گئیں

آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر  اور مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ ملنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پربابر اعظم نے تصویر  "آپ اپنا جادو ہیں" کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی،

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کی سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی اور آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافی ملنے کےبعد خوشی سے نہال ہیں۔

آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر اور مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ ملنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پربابر اعظم نے تصویر  "آپ اپنا جادو ہیں” کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی ۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم ایک ہی دن میں آئی سی سی کے 2 بڑے اعزازات لے اڑے

پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قذافی اسٹیڈیم میں تمام ایوارڈز سے نوازا، بعد ازاں بابر نے اپنے سوشل میڈیا پر بھی اس کے بارے میں پوسٹ کیاکہ "آپ خود اپنا جادو ہیں۔

بابر اعظم کے لیے 2022  خوشگواررہا  جس میں  انہوں نے آئی سی سی سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کیے ۔ یہ یقیناً بابر کا سال تھا جس نے اپنی ٹیم کو T20 ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پہنچایا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا کہ مسلسل دوسرے سال، پاکستانی اسٹار نے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

پی سی بی کے ٹوئٹر ہینڈل سے بابر اعظم کی چیئرمین نجم سیٹھی سے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی اور آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ وصول کرنے کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں ۔

متعلقہ تحاریر