پی ایس ایل 8 کے پاسز اور ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری

کراچی میں اتوار کے روز کے علاوہ ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بالترتیب 2900 روپے (وی آئی پی)، 1900 روپے (پریمیم)، فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے لیے 950 روپے اور 650 روپے مقرر کی گئی ہیں۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 13 سے 26 فروری تک ہونے والے پاکستان سپر لیگ 8 کی پاسز اور ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ ملتان اور کراچی میں ہونے والے 14 میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے بقایا 20 میچز کے لیے ٹیکٹوں کی قیمتوں سے متعلق شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ لاہور اور راولپنڈی میں 26 فروری سے 19 مارچ تک میچز شیڈول ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

 

ملتان اور کراچی لیگ کے میچز کے آن لائن ٹکٹیں ہفتے کی صبح 11 بجے سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ شائقین اپنے ٹکٹ بک کروانے کے لیے pcb.bookme.pk پر جاسکتے ہیں۔ فزیکل ٹکٹ بھی ہفتے کی صبح 11 بجے بیک وقت فروخت ہوں گے اور باکس آفس کے ذریعے مختلف مقامات سے بھی ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں۔

13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2021 کا ٹائٹل جیتنے والی ملتان سلطانز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے ٹکٹوں کی قیمت وی آئی پی انکلوژرز کے لیے 6000 روپے، پریمیم کے لیے 3000 روپے، فرسٹ کلاس کے لیے 2000 روپے اور جنرل کے لیے 1000 روپے مقرر کی گئی ہیں۔

15 فروری کو ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے ٹکٹوں کی قیمت 2900 روپے (VIP)، 1900 روپے (پریمیم)، 950 روپے (فرسٹ کلاس) اور 650 روپے (جنرل) مقرر کی گئی ہیں۔ باقی تین میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی مقرر کی گئی ہیں۔ مقامی افراد کے لیے (ہوم سائیڈ) 4000 روپے (VIP)، 2000 روپے (پریمیم)، 1500 روپے (فرسٹ کلاس) اور 1000 روپے (جنرل انکلوژرز) مقرر کی گئی ہے۔

کراچی میں اتوار کے روز کے علاوہ ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بالترتیب 2900 روپے (وی آئی پی)، 1900 روپے (پریمیم)، فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے لیے 950 روپے اور 650 روپے مقرر کی گئی ہیں۔

19 فروری بروز اتوار کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے وی آئی پی انکلوژرز کے لیے ٹکٹ کی قیمت 5000 روپے، پریمیم کے لیے 3000 روپے، فرسٹ کلاس میں 2000 روپے اور جنرل انکلوژرز میں 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان اتوار 26 فروری کو کراچی میں ہونے والے فائنل میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں 4000 روپے (وی آئی پی) ، 2000 روپے (پریمیم) ، فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے لیے 1500 روپے اور 1000 روپے مقرر کی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلی بار رعایتی سیزن پاسز متعارف کرائے ہیں، جو پورے ہفتے کے دنوں کے میچز کا احاطہ کریں گے۔ اس کا مقصد کرکٹ کے شائقین اور خاندانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ میچوں میں شرکت کے لیے سستے ٹکٹ خریدیں اور پاکستان کرکٹ میں سب سے بڑی قیمت کے حصول کے لیے بہترین مختصر ترین فارمیٹ کے کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھیں۔

ملتان کے چار میچوں "اوپننگ میچ کو چھوڑ کر” سیزن پاس کی قیمت 16,830 روپے (وی آئی پی) ، 9,630 روپے (پریمیم)، 5,715 روپے (فرسٹ کلاس) اور 3,555 روپے (جنرل انکلوژرز) مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 16، 20، 21، 23 اور 24 فروری کو کراچی کے پانچ میچوں کے سیزن پاس کی قیمت 13,050 روپے (وی آئی پی) ، 8,550 روپے (پریمیم)، 4,275 روپے (فرسٹ کلاس) اور 2,925 روپے (جنرل انکلوژرز) کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ایک ٹکٹ ایک سی این آئی سی پر خریدا جا سکتا ہے۔ 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو بی فارم پر ٹکٹ فروخت کی جاسکتی ہے۔ پنڈال میں داخل ہونے کے لیے شائقین کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر