منیبہ علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی
وکٹ کیپر بلے باز منیبہ علی نے آئرلینڈ کے خلاف شاندار 102 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ہسٹری میں 5واں بڑا اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
پاکستان وومن ٹیم کی مایہ ناز اوپنر منیبہ علی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں سنچری اسکور کرکے تاریخ رقم کردی ہے ، مبینہ علی پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی میں سنچری اسکور کرنے والی پہلی خاتون بلے باز بن گئی ہے۔
جنوبی افریقہ میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی وکٹ کیپر بلےباز منیبہ علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی اپنی ٹیم کی جیت میں بہترین کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل 8 کی ابتدا میں ہی 2 فاسٹ بولرز زخمی ہوکر ایونٹ سے باہر
اداکارہ اروشی روٹیلا کی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آئرلینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر شاندار 165 رنز اسکور کیے۔ اور آئرلینڈ کے خلاف 70 رنز سے فتح حاصل کی۔
اوپننگ بلے باز منیبہ علی نے 65 گیندوں کا سامنا کیا اور شاندار 102 رنز بنائے ، ان کی اننگز میں 14 چوکے بھی شامل تھے۔
HISTORIC! 🙌🏼
💯 Muneeba Ali becomes the first-ever Pakistan batter to score a century in Women's T20 World Cups & T20 Internationals! #T20WorldCup #BackOurGirls #PAKvIRE pic.twitter.com/b0P6ZcDU31
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 15, 2023
جنوبی افریقہ میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے منیبہ علی نے 102 رنز بنائے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ہسٹری میں 5واں بڑا اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
آل راؤنڈر ندا ڈار نے بھی 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنائے۔
آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے آئیرلینڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان نے میچ 70 رنز سے جیت لیا، ناصرہ سندھو نے ایئرلینڈ کی 4 وکٹیں حاصل کیں، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے دو دو جبکہ فاطمہ ثناء اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Etching her name in the record books ✍️
An outstanding 💯 by @MuneebaAli17 👏#T20WorldCup | #BackOurGirls | #PAKvIRE pic.twitter.com/h91HB1fzS1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 15, 2023
بائیں ہاتھ سے کھیلنے والی 22 سالہ منیبہ علی کا تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے۔ منیبہ علی نے 2016 میں وومن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے اپنا ڈیبیو کیا تھا۔









