پی ایس ایل 8: کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں میچ جیتنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی (سی) اور ٹام کرن نے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے ساتھ مصافحہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو اور اعظم خان کی شاندار بیٹنگ اور رومان رئیس کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت جمعرات کے روز پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے اہم میچ میں کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میگا ایونٹ میں کراچی کنگز کی یہ دوسری مسلسل ہار ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا۔

اسلام آباد یونائیٹد کے کولن منرو نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ، میتھیو ویڈ کے ہاتھوں رن آؤٹ ہونے سے قبل ، انہوں نے 28 گیندوں پر شاندار 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیے

منیبہ علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی

اعظم خان نے بھی متاثر کن بلے بازی کرتے ہوئے 28 گیندوں پر 44 رنز بنائے ، وہ موسیٰ خان کی گیند پر حیدر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس جوڑی کے کریز پر پہنچنے سے پہلے یونائیٹڈ کے اوپنرز پال سٹرلنگ اور حسن نواز صرف ایک ہندسے کا سکور بنانے کے بعد پویلین کی طرف روانہ ہو گئے تھے۔ اسٹرلنگ نے 4 رنز بنائے جبکہ نواز کے آؤٹ ہونے سے قبل وہ صرف 7 ہی بنا پائے تھے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے رسی وین ڈیر ڈوسن 25 گیندوں پر 31 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

مڈل آرڈر بلے باز فہیم اشرف نے 12 رنز بنائے لیکن یہ ٹام کرن ہی تھے جنہوں نے 3 گیندوں پر 10 رنز بنا کر یونائیٹڈ کو فائنل لائن پر پہنچا دیا، جس میں اننگز اور میچ کا خاتمہ کرنے والا بڑا چھکا بھی شامل تھا۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اپنے چار اوورز میں 19 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی کنگز کی جانب سے تجربہ کار باؤلرز محمد عامر اور محمد موسیٰ نے دو دو کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل، کراچی کنگز کے بلے باز حیدر علی نے اپنی ٹیم کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 173 رنز کا بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ، تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف کو آسانی سے حاصل کرلیا۔

پہلے بیٹنگ کرنے والے کنگز کو ابتدائی دھچکا اس وقت لگا جب بائیں ہاتھ کے بولر رومان رئیس نے جیمز ونس کو 4 (3) پر کلین بولڈ کیا۔ اوپنر شرجیل خان اور علی نے 77 رنز کی شراکت قائم کی۔ شرجیل خان 26 گیندوں پر 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میتھیو ویڈ اور شعیب ملک بالترتیب 18 اور 18 رنز بنا کر اپنی اپنی وکٹیں گنواں بیٹھے ۔ عرفان خان نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 19 رنز اسکور بنائے ، جس میں دو چھکے بھی شامل تھے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حیدر علی نے گراؤنڈ کے چاروں جانب شاندار اسٹورکس لگائے ، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ۔ انہوں نے 45 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 59 رنز اسکور کیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 26 رنز دے کر 2 کھلآڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ٹام کرن اور محمد وسیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز ، جو گزشتہ برس پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نچلے درجے پر تھی ، اور موجودہ پی ایس ایل 8 میں ابھی تک سب سے نچلے درجے پر موجود ہے ، کیونکہ عماد وسیم کی قیادت والی ٹیم اپنے دو میچ ہار چکی ہے، کراچی کنگز نے اپنا پہلا میچ پشاور زلمی سے ہارا تھا۔

پلیئنگ الیون:

کراچی کنگز: جیمز ونس، شرجیل خان، حیدر علی، شعیب ملک، میتھیو ویڈ، عماد وسیم، عمران خان نیازی، اینڈریو ٹائی، جیمز فلر، موسیٰ خان، محمد عامر

اسلام آباد یونائیٹڈ: پال سٹرلنگ، کولن منرو، رسی وین ڈیر ڈوسن، حسن نواز، آصف علی، اعظم خان (وکٹ)، شاداب خان (کپتان)، فہیم اشرف، ٹام کرن، محمد وصیر جونیئر، رومان رئیس

متعلقہ تحاریر