پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز کے ہاتھوں پشاور زلمی کو 56رنز سے شکست
ملتان سلطانز نے 210رنز کا ہدف دیا، روسو نے 75 اور رضوان 66 رنز کی اننگز کھیلی، پشاور زلمی 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی، صائم ایوب کی نصف سنچری، حارث کے 40 رنز رائیگاں، احسان اللہ اور اسامہ میر کے 3،3 شکار

پی ایس ایل 8 کے پانچویں میچ میں محمد رضوان کی ملتان سلطانز نے بابراعظم کی ب پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان نے پشاور کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم بابر الیون 18.5 اوورز میں 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل 8: کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست
پی ایس ایل 8 کی ابتدا میں ہی 2 فاسٹ بولرز زخمی ہوکر ایونٹ سے باہر
پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ جنوبی افریقی بیٹر رائیلی روسو نے36 گیندوں پر 75 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان نے42 گیندوں پر 66 رنز بنائے۔پشاور کے سلمان ارشاد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
⭐⭐
The star performers of @MultanSultans‘ innings.#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvPZ pic.twitter.com/Vpa4HPT3T4
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2023
ہدف کے تعاقب میں پشاور کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پشاور کی جانب سے محمد حارث 40 اور صائم ایوب 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ملتان کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، عباس آفریدی دو وکٹیں لے سکے۔
Successive wins at home for @MultanSultans as they assert their dominance.#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvPZ pic.twitter.com/6mNfe21Zxf
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2023
ملتان سلطانز کے رائیلی روسو 36 گیندوں پر 75 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
🌟 @Rileerr continues to deliver in Multan 🌟#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvPZ pic.twitter.com/pJQ6LzwP9k
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2023
ایچ بی ایل پی ایس ایل8 میں ملتان سلطانز 3 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے 2 میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ پشاور زلمی کو 2 میں سے ایک میچ میں فتح حاصل ہوئی جبکہ ایک میچ ہارچکی ہے۔
پی ایس ایل 8 میں آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گے۔کراچی کنگز نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور ہوم گراؤنڈ پر اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا ہوا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے شکست ہوئی تھی۔









