پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست

کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں پر 154 رنز بنائے، پشاور زلمی نے 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلی، جمی نیشم بہترین کھلاڑی قرار

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ایونٹ کے 9ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہد آفریدی کی نصیحت کام نہیں آئی، محمد عامر کی پھر بدتمیزی

شاباش کراچی! یقین رکھیں اور ہمیں کوئی روکنے والا نہیں، شنیرا اکرم

کوئٹہ کی جانب سے افتخار احمد 50، سرفراز احمد 39 اور اوڈین اسمتھ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔پشاور کی جانب سے عثمان قادر نے 2  اور جمی نیشم نے ایک وکٹ حاصل  کی ۔

جواب میں پشاور نے ہدف 18.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پشاور کی جانب سے رومین پاویل 36 اور جمی نیشم 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 3 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ، محمد نواز اور قیس احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔پشاور زلمی جمی نیشم آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 3 ،3 میچز کھیل چکی ہیں۔ کوئٹہ کو ایک میچ میں فتح اور 2 میں شکست ملی ہے جبکہ پشاور کو 2 میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔

متعلقہ تحاریر