پی سی بی کا حکومت پنجاب کو الٹی میٹم، میچز کراچی منتقلی کا شیڈول تیار

حکومت پنجاب کی جانب سے پی ایس ایل اخراجات کیلئے 45 کروڑ روپے کے مطالبے پی سی بی ڈٹ گیا، پنجاب کے میچز کراچی منتقل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا تاہم حتمی فیصلہ آج پنجاب حکومت کی کمیٹی اور پی سی بی کے درمیان مذاکرات کے بعد کیا جائے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل  فرنچائز مالکان نے پنجاب  حکومت کو 45 کروڑ روپے دینے سے انکار کرتے ہوئے میچز کراچی منتقل کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ۔

کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور پی ایس ایل  فرنچائز مالکان کے  ورچوئل اجلاس میں پنجاب حکومت کو 45 کروڑ روپے  کی ادائیگی سے انکار کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے

شاباش کراچی! یقین رکھیں اور ہمیں کوئی روکنے والا نہیں، شنیرا اکرم

پنجاب کی ضلعی انتظامیہ نے پی ایس ایل 8 کے میچز کروانے کے لیے 45 کروڑ ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پی ایس ایل فائنل سمیت 9 میچز کی میزبانی لاہور کے  سپرد ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے دو مختلف اجلاسوں کے دوران پنجاب حکومت کے مطالبے پر 45 کروڑ روپے کی ادائیگیوں سے انکار کرتے ہوئے  الٹی میٹم دے دیا ہے ۔

ذرائع نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی اور پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں کہا گیا کہ اخراجات کا مطالبہ واپس نہ لینے کی صورت میں میچز منتقل کردیں گے ۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی زیر صدارت پی ایس ایل  فرنچائز مالکان کے آن لائن اجلاس میں  میچز کراچی منتقل کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی  ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے درمیان آج شام مذاکرات متوقع ہیں جس کے بعد  حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد چیئرمین پی سی بی کا متنازعہ ٹوئٹ

ذرائع  کا کہنا ہے کہ پی سی بی پنجاب حکومت کو 45 کروڑ روپے کی ادائیگی نہ کرنے کے معاملے پر دٹ گئی ہے اور نیا شیڈول بھی فرنچائزز کے ساتھ ڈسکس کر لیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے فرنچائز مالکان نے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول میچز کراچی منتقل کرنے کا اختیار پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو دیدیا ہے ۔

دوسری جانب نگران پنجاب حکومت  کی بنائی گئی کمیٹی پی سی بی سے رابطے میں   ہے۔ آج شام مذاکرات کے بعد پی ایس ایل میچز کے مستقبل کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ تحاریر