مارٹن گپٹل کی فاتحانہ اننگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو ہرادیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 165 رنز کا ہدف ایک گیند قبل حاصل کرلیا، مارٹن گپٹل 56 گیندوں پر 86 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

پی ایس ایل 8 کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارٹن گپٹل کی شاندار اننگز کی بدولت کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 165 رنز کا ہدف ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور قلندرز پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہراکر پلے آف میں جگہ پکی کرلی

راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اننگز کی پہلی ہی گیند پر نسیم شاہ نے میتھیو ویڈ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا، طیب طاہر اور قاسم اکرم بھی بالترتیب 7 اور 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹر شعیب ملک بھی 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر ایڈم روسنگٹن نے 69 رنز کی اننگز کھیلی، عماد وسیم 30 اور عامر یامین 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے جبکہ کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور ایمل خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 165 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، مارٹن گپٹل 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 56 گیندوں پر 86 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

کپتان سرفراز احمد نے بھی 29 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔مارٹن گپٹل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

متعلقہ تحاریر