فہیم اشرف نے پی ایس ایل کی تاریخ بدل ڈالی، اسلام یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو ہرادیا
اسلام آباد یونائیٹڈ نے206رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا، فہیم اشرف نے آخری اوور کی 5 گیندوں پر 18 رنز بناکر پی ایس ایل کا نیا ریکارڈ بناڈالا، 26 گیندوں پر 51 رنز بناکر بہترین کھلاڑی قرار پائے

پاکستان سپر لیگ میں فہیم اشرف کی طوفانی اننگز نے تاریخ بدل ڈالی۔ٹورنامنٹ کے 24ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کو 24 رنز سے ہرادیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے206رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل سیزن 8: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو چاروں شانے چت کردیا
اعظم خان اور شاداب خان کے فوٹو سیشن نے پرستاروں کو نرگس فخری کی یاد دلادی
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 57رنز بنائے جس کے بعد 33کے انفرادی اسکور پر محمد رضوان آؤٹ ہوگئے۔
🚨 TOSS UPDATE 🚨@IsbUnited elect to field.
Follow ball-by-ball updates: https://t.co/jq2r0ksV0C#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvMS pic.twitter.com/o4cJxo7avH
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2023
جس کے بعد رائیلی روسو بھی 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ کی شاندار بیٹنگ کے بدولت ملتان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔شان مسعود 75 اور ٹم ڈیوڈ نے 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان اور محمد وسیم نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Multan got their run-machine back and we have another 200+ score on the board! Another exciting competition is on the cards! #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray l #IUvMS pic.twitter.com/IA70nkgvDm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2023
206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کا آغاز مایوس کن رہا اور الیکس ہیلز ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئےجس کے بعد رحمان اللہ گرباز 25 اور منرو 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اعظم خان بھی اسکور میں 3 رنز کااضافہ کرکے کیچ آؤٹ ہوئے، کپتان شاداب نے ذمے دارانہ بیٹنگ کی تاہم وہ بھی 44 رنز پر بولڈ ہوگئے۔آصف علی بھی 8، مبشر خان 5 اور محمد وسیم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
The nerves. THE MIGHT of @iFaheemAshraf.
We stand in awe. #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray l #IUvMS pic.twitter.com/M2aulurMP8
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2023
فہیم اشرف نے ملتان کے بولرز کے خلاف مزاحمت جاری رکھی ۔فہیم اشرف کی26گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور کی 5 ویں گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر206رنز کا ہدف حاصل کرلیا اور ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔
🌟 Rana Jee Supremacy 🌟 #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray l #IUvMS @iFaheemAshraf pic.twitter.com/ejH9AIPk73
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2023
ملتان کے انور علی نے 3، احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فہیم اشرف کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
First time in PSL history a team has successfully chased 18 runs off the last over (20th). Faheem Ashraf madness!!!
— Mazher Arshad (@MazherArshad) March 7, 2023
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کا206 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے دوران پی ایس ایل کا نیا ریکارڈ بھی بناڈالا۔اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم پی ایس ایل کے آخری اوور میں 18 رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔









