شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے لیجنڈز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
ورلڈ جائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے، ایشیا الیون نے اوپل تھرنگا اور دلشان کی نصف سنچریز کی بدولت 16.1 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ٹیم ایشیا الیون نے ورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر قطر میں منعقد لیجنڈز لیگ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔
دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے لیجنڈز لیگ فائنل میں ورلڈ جائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی حکومت کا شاندار کارکردگی پر کرکٹر بابر اعظم کو ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ
پی ایس ایل 8 کا ٹائٹل لاہور قلندرز کے نام ، بیشتر ایوارڈز ملتان سلطانز کے نام
جیک کیلس 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔دیگر کھلاڑیوں میں لنڈل سمنز 17، کپتان شین واٹسن اور مورن وین ویک صفر جبکہ روس ٹیلر 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔
The Legendary Champions! 🔥🏏
They are the rightful owners of the coveted trophy and the winners of LLCMasters Season 2! @AsiaLionsLLC#LegendsLeagueCricket #LLCT20 #SkyexchnetLLCMaster #YahanSabBossHain pic.twitter.com/0Jx9RYvte1
— Legends League Cricket (@llct20) March 20, 2023
ایشیا لائنز کی جانب سے عبدالرزاق جبکہ تھیسارا پریرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں ایشیا لائنز کو اوپل تھرنگا اور دلشان نے13 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 115 رنز کا آغاز فراہم کیا، دونوں اوپنرز بالترتیب 57 اور 58 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم ایشیا الیون نے 16.1اوورز میں باآسانی ہدف حاصل کرلیا۔
It’s Official – The Lions rule the Season 2 of LLCMasters! 🏏🦁💥@AsiaLionsLLC#LegendsLeagueCricket #LLCT20 #SkyexchnetLLCMaster #YahanSabBossHain pic.twitter.com/7oETzHflGf
— Legends League Cricket (@llct20) March 20, 2023
ورلڈ جائنٹس کی جانب سے بریٹ لی اور سمت پٹیل ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 6 میچز کھیلے، 2 مقابلوں میں شکست جبکہ 4 میں فتوحات سمیٹیں۔