شاہین آفریدی کا لنڈی کوتل کے تاریخی خیبر میس کا دورہ: فوجیوں کے ساتھ خوشگوار دن گزارا
لنڈی کوتل کے تاریخی خیبر میس کے دورے کے موقع پر شاہین شاہ آفریدی کے بھائی اور اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بدھ کے روز لنڈی کوتل کے تاریخی خیبر میس میں فرنٹیئر کور کے دستوں کے ساتھ ایک خوشگوار دن گزارا۔
اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی کے بڑے بھائی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی بھی ان کے ساتھ تھے جب کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں خاندان کے کچھ دیگر افراد بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے لیجنڈز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
کھیلوں کے سامان کی صنعت سے پاکستان کیلیے اچھی خبر
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے دورہ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "
It was a treat to visit historical Khyber Mess in Landi Kotal today and I had an amazing day with the gallant troops of Frontier Corps North.
We the nation, stand with our Armed forces. Pakistan Zindabad. pic.twitter.com/YRQxkmP4DL
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) March 22, 2023
آج ایک دعوت پر لنڈی کوتل میں تاریخی خیبر میس کا دورہ کیا اور میں نے فرنٹیئر کور نارتھ کے بہادر فوجیوں کے ساتھ ایک شاندار دن گزارا۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ "ہم بطور قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان زندہ باد۔”