فاسٹ بولر احسان اللہ کسے اپنی ہر کامیابی کی وجہ قرار دیتے ہیں؟
ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد نے احسان اللہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے کیریئر پر توجہ دینے کی تلقین کی ہے۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر احسان اللہ خان نے اپنی ہر کامیابی کی وجہ ایک شخصیت کو قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی تصویر جاری کردی۔
پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے والے احسان اللہ کو پی ایس ایل 8 میں عمدہ کارکردگی کی بدولیت افغانستان کیخلاف حالیہ ٹی 20 سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
نسیم شاہ کا تماشائی کے شادی سے متعلق سوال پر بے بسی کا اظہار
جنوبی افریقا نے ٹی 20 کرکٹ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے نیا ریکارڈ بنادیا
احسان اللہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں ہوٹل پر چائے پینے والے ایک بزرگ کے ساتھ اپنی سیلفی شیئر کی ہے۔احسان اللہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”میری ہر کامیابی کے پیچھے ،ابوجان“۔
Behind my every success …..Abu Jan 😘🙏 pic.twitter.com/vyEyHtUpuG
— Ihsanullah Khan (@lhsanullahPaki1) March 29, 2023
ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد نے احسان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے کیریئر پر توجہ دینے کی تلقین کی ہے۔
یاد رہے کہ احسان کو 7.59 کی اوسط سے سب سے زیادہ 22 وکٹیں لینے پر پی ایس ایل 8 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ایمرجنگ پلیئر ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کی تیز ترین گیند کا کرانے کا اعزاز بھی احسان اللہ کو حاصل ہے جنہوں نے 94.85 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی تھی۔









