انڈیا ایشیاکپ میں نہ آیا تو پاکستان بھی ورلڈکپ میں انڈٰیا نہیں جائیگا، پی سی بی کا فیصلہ
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے آئی سی سی کے اجلاس کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز بھارت سے بنگلہ دیش منتقل کرنے کی تجویز پیش کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ میں ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے مسئلے کا دبنگ حل نکال لیا۔
ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کے اجلاس میں پی سی بی نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آتی تو پاکستان کرکٹ ٹیم بھی آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
فاسٹ بولر احسان اللہ کسے اپنی ہر کامیابی کی وجہ قرار دیتے ہیں؟
نسیم شاہ کا تماشائی کے شادی سے متعلق سوال پر بے بسی کا اظہار
اسپورٹس جرنلسٹ عبدالغفار کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اجلاس میں دوٹوک موقف اپنا لیا ہے کہ اگربھارت ایشیا کپ کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا ، جوکہ ممکنہ طور پر اومان ہے تو پاکستان بھی رواں سال منعقد ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے میچز کھیلنے بھارت نہیں جائے گا۔
BREAKING: PCB & @najamsethi takes bold & blunt steps by demanding ICC shift Pakistan’s matches for World Cup 2023 to Bangladesh over India’s stance to not play Asia Cup matches in Pakistanhttps://t.co/6wuq9FqHCo
— Abdul Ghaffar (@GhaffarDawnNews) March 29, 2023
عبدالغفار کے مطابق پی سی نے موقف اپنایا ہے کہ اگر دونوں ملکوں کی سیاسی کشیدگی کی بنیاد پر ایشیا کپ کا تنازع یوں حل کیا جارہا ہے تو آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھی یہی طریقہ کار اپنانا ہوگا۔
صحافی کے مطابق اب چونکہ معاملہ پاکستا ن کی عزت پر آگیا ہے تو نجم سیٹھی نے آئی سی سی کو یہ تجویز پیش کردی ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستا ن بھی ورلڈکپ میچز بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں کھیلے گا جوکہ ممکنہ طور پر بنگلہ دیش ہوسکتا ہے۔









