انگلش کاؤنٹی کلب ناٹنگھم شائر نے شاہین شاہ آفریدی سے معاہدہ کرلیا

شاہین شاہ آفریدی 20 مئی سے شروع ہونے والے ٹی 20 بلاسٹ میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو کے ساتھ ناٹنگھم آؤٹ لاز کی نمائندگی کریں گے

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کاؤنٹی کلب ناٹنگھم شائر سے معاہدہ کرلیا۔

شاہین شاہ آفریدی رواں سال ٹی ٹوئنٹی وٹیلٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم آؤٹ لاز کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیا ایشیاکپ میں نہ آیا تو پاکستان بھی ورلڈکپ میں انڈٰیا نہیں جائیگا، پی سی بی کا فیصلہ

فاسٹ بولر احسان اللہ کسے اپنی ہر کامیابی کی وجہ قرار دیتے ہیں؟

شاہین  کلب کے  دو غیرملکی کھلاڑیوں میں شامل پیں جبکہ ان کے ساتھ  نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز کولن منرو بھی بطور غیر ملکی کھلاڑی ناٹنگھم آؤٹ لاز  کی نمائندگی کریں گے۔

ناٹنگھم شائر کے ہیڈ کوچ پیٹر مورز کا کہنا ہے کہ شاہین کی صورت میں ہمیں ایک عالمی معیار کا کھلاڑی ملا ہے جس نے بڑے مراحل پر خود کو ثابت کیا ہے۔

 پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین  رواں سال 20 مئی سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم آؤٹ لاز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

 واضح رہے کہ رواں ماہ پی ایس ایل 8 میں شاہین  کی قیادت میں لاہور قلندرز کی ٹیم کامیابی سے ٹرافی کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر