بابراعظم، فخرزمان اور حارث رؤف عمرے کی ادائیگی کیلیے حجاز مقدس میں موجود
بابر اعظم اور فخر زمان نے فارسی نعتوں کے مصروں کے ساتھ حرم نبویﷺ سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنائیں، حارث رؤف نے کعبۃ اللہ کے صحن میں بنوائی تصویر شیئر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، بلے باز فخر زمان اور فاسٹ بولر حارث رؤف ان دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلیے حجاز مقدس میں موجود ہیں۔ جہاں سے تینوں کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں ۔
بابر اعظم نے مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں کھڑے ہوکر گنبد خضریٰ کا خوبصورت منظر ٹوئٹ کیا جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ملالہ یوسفزئی پاکستان ویمن کرکٹ لیگ میں ایک ٹیم خریدنے کی خواہش مند
انگلش کاؤنٹی کلب ناٹنگھم شائر نے شاہین شاہ آفریدی سے معاہدہ کرلیا
بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں فارسی نعت کاایک مصرع تحریر کیا،”بعد از خدا بزرگ توئی،،، قصہ مختصر“۔یعنی قصہ مختصر یہ کہ خدا کے بعد آپﷺ کی ذات ہی بزرگ ہے۔
بعد از خدا بزرگ توئی
قصہ مختصرـ pic.twitter.com/n1dSdLKF0I— Babar Azam (@babarazam258) March 30, 2023
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنےو الے بائیں بازو کے بلے باز فخر زمان بھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں جہاں مسجد نبویﷺ کے صحن میں کھڑے ہوکر تصویر کھنچوائی جس کے پس منظر میں گنبد خضریٰ بھی نظر آرہا ہے۔
پشیمانم، پشیمانم ، پشیماں ، یا رسول اللہ#JummaMubarak #madina pic.twitter.com/gAg5pmHDm4
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) March 31, 2023
فخرزمان نے ٹوئٹر پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے فارسی نعت کا ایک مصرع بھی تحریر کیا ہے، ”پشیمانم ، پشیمانم ،پشیماں، یارسول اللہ“۔یعنی پشیماں ہوں، پشیماں ہوں، پشیماں یارسول اللہ۔
Alhamdullilah 🤲 pic.twitter.com/2AqsYEg5WC
— Haris Rauf (@HarisRauf14) March 30, 2023
دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف نے مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں عقب میں خانہ کعبہ کا روح پرور نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ حارث رؤف نے اپنی ٹوئٹ میں ’الحمداللہ‘ لکھا۔









