قومی کرکٹر بابر اعظم کو بھارتی تعلیمی نصاب میں شامل کرلیا گیا

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کو بھارتی تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے، آئی سی ایس ای کی کتاب میں بابر اعظم، اے بی ڈی ویلیئرز اور کرس گیل کو بھی شامل کیا گیاہے

پاکستانی سپر اسٹا کرکٹر بابر اعظم کو بھارتی تعلیمی نصاب میں شامل کرلیا گیا ہے۔ بابر اعظم کی ہندوستانی نصابی کتاب میں نمایاں ہونے سے سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔

پاکستان کے کرکٹ اسٹار بابر اعظم کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) کی نصابی کتاب کے آٹھویں جماعت کے کھیلوں کے حصے میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت کا شاندار کارکردگی پر کرکٹر بابر اعظم کو ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ

انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی نصابی کتاب میں پاکستانی کرکٹ کھلاڑی بابر اعظم کے علاوہ اے بی ڈی ویلیئرز اور کرس گیل بھی شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی بابراعظم کی بھارتہ نصاب میں شمولیت تاریخ کے سرفہرست کرکٹرز میں ان کی بڑھتی ہوئی شہرت کو اجاگر کرتی ہے۔

کرکٹ کا کھیل پاکستان اور بھارت سمیت پور خطے میں سب سے مقبول کھیل ہے اور کرکٹرز کے عرفی ناموں پر مبنی کتاب میں سوال کے مطابق، کھلاڑی مشہور شخصیات ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے پسندیدہ کرکٹرز کے عرفی نام کیا ہیں؟ طلباء سے کہا گیا کہ وہ کرکٹ کھلاڑیوں کو ان کے متعلقہ عرفی نام بتائیں۔ ایک حل میں بابر کے عرفی نام بابی کا بھی ذکر ہے۔

پاکستانی ٹویٹرٹی اور کرکٹ شائقین خوشی اور جوش سے جھوم اٹھے جب بابراعظم کی ہندوستان کے کچھ مشہور کرکٹرز جیسے ایم ایس دھونی، ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کے ساتھ کھیلتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر پھیل گئیں۔

متعلقہ تحاریر