عیسائی فٹبالر نے مسلمان کھلاڑی کا روزہ کھلوانے کیلیے انجری کا ڈراما کرکے دل جیت لیے
انٹرمیلان کے خلاف میچ کے انجری ٹایم میں فیورنٹینا کے ڈیفنڈر لوکارینیری میدان میں گرپڑے،مراکشی مڈفیلڈر سفیان امرباط نے موقع کا فائدہ اٹھا کر روزہ کھول لیا۔

اطالوی فٹبال لیگ کے میچ میں عیسائی فٹبالر نے اپنے مسلمان ساتھی کا روزہ کھلوانے کیلیے انجری کا ڈراما کرکے شائقین فٹبال کے دل جیت لیے۔
فرنچ فٹبال فیڈریشن نے میچز کے دوران مسلمان فٹبالرز کو افطارکا وقفہ دینے سے انکار کردیا ہے، ایسے میں اٹلی میں مسلمان کھلاڑی کا روزہ کھلوانے کیلیے دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹوکیو: پاکستانی ای گیمر ارسلان ایش نے پھر ٹیکن 7 کا ٹائٹل جیت لیا
ملالہ یوسفزئی پاکستان ویمن کرکٹ لیگ میں ایک ٹیم خریدنے کی خواہش مند
انٹر میلان اور فیورنٹینا کے درمیان میچ جاری تھا کہ اختتامی لمحات میں انجری ٹائم کے دوران فیورنٹینا کے ڈیفنڈر لوکا رینیری میدان پر گرپڑے اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا۔
During the Inter vs Fiorentina match, Luca Ranieri faked an injury to enable his teammate Sofyan Amrabat to break his Ramadan fast! ❤️
𝗥𝗲𝘀𝗽𝗲𝗰𝘁. 👏 pic.twitter.com/Je2a1Ayl72
— PurelyFootball ℗ (@PurelyFootball) April 1, 2023
اس دوران کیمرہ ان کےمراکشی ساتھی مڈفیلڈر سفیان امرباط پر فوکس ہوگیا جنہیں روزہ افطار کرتے دیکھا گیا۔مبصرین اور شائقین کا ماننا ہے کہ رینیری نے جان بوجھ کر انجری کا ڈراما کیا تاکہ سفیان روزہ افطار کرسکیں۔ان کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جارہا ہے۔









