پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ میچز کا مقام اور اوقات کار میں تبدیلی

کرکٹ بورڈ حکام نے پاک نیوزی لینڈ سیریز میں تبدیلی کرتے ہوئے راولپنڈی کو مزید ایک اور ون ڈے میچ کی میزبانی سونپ دی جبکہ میچز کے اوقات کار میں ردودبل کیا گیاہے

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے شیدول شدہ میچز کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے 2 میچ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پاک نیوزی لینڈ سیریز کے میچز کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ راولپنڈی میں اب ایک کے بجائے دو ون ڈے میچز منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

عیسائی فٹبالر نے مسلمان کھلاڑی کا روزہ کھلوانے کیلیے انجری کا ڈراما کرکے دل جیت لیے

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی کو ایک اضافی ون ڈے کی میزبانی سونپی گئی ہے۔ ایک اور میچ کی میزبانی ملنے کے بعد پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے دو میچ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا یکا میچ جبکہ اور ٹی 20 سیریز کے دو میچز راولپنڈی میں شیڈول تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابتدائی شیڈول میں تبدیلی کردیاہے۔  اب نئے شیڈول کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں دو ٹی ٹونٹی اور دو ون ڈے میچز ہوں گے۔

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے آخری تینوں میچز شہر قائد میں کھیلے جائیں گے جبکہ لاہور 14 اپریل سے 17 اپریل تک 3 ٹی 20، راولپنڈی میں 20 سے 29 اپریل تک 2 ٹی 20 اور 2 ون ڈے میچز کی میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی حکام نے میچ کے اوقات کار بھی تبدیلی کی ہے جس کے بعد اب میچز رات 8 بجے کے بجائے 9 بجے کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر