برطانوی باکسر عامر خان ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی کا شکار ہوگئے

برطانیہ کے اینٹی ڈوپنگ  نے سابق لائٹ ویلٹر ویٹ عالمی چیمپین عامر خان پر ممنوعہ استعمال پر دو سال کے لیے پابندی عائد کردی تاہم باکسر نے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے

برطانیہ کے اینٹی ڈوپنگ (یو کے اے ڈی) نے ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پاکستانی نژاد سابق لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپئن  عامر خان پر 2 سال کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

برطانیہ کے اینٹی ڈوپنگ (یو کے اے ڈی) کے مطابق سابق لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپئن عامر خان پر ممنوعہ ادویات کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تمام کھیلوں پر دو سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ثانیہ مرزا عمرہ کرنے پہنچ گئیں، پرستاروں کو شعیب ملک کی فکر ستانے لگی

برطانوی نشریاتی اداروں کے مطابق پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کو عالمی ڈوپنگ قوانین کے تحت دو سال تک پابندی کی سزا سنائی گئی ہے۔ سابق لائٹ ویلٹر ویٹ عالمی چیمپین عامر خان نے آزاد ٹریبونل کے سامنے پیش ہو کر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا تھا جن کا موقف تسلیم کر لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عامر خان نے ‘ Ostarine’ نامی ممنوعہ دوا کے استعمال کا اعتراف کیا تھا، جوکہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ممنوعہ فہرست میں سرفہرست ہے۔

یو کے اے ڈی کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میرا اب عالمی مقابلوں میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اس لئے یہ پابندی مضحکہ خیز ہے۔

برطانوی میڈیا سے گفتگو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ میں ایک ریٹائرڈ فائٹر ہوں، اور اب مجھ پر یہ دو سال کی پابندی لگ گئی ہے جوکہ کافی عجیب ہے۔ میں ویسے بھی ریٹائر ہو چکا ہوں۔ واپسی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ 36 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر باکسر عامر خان 2022 میں باکسنگ کے کھیل سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر