فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا کو شادی کی پیشکش کردی
اگر دلہن تیار ہے تو کام ریڈی ہوگا، ہاں کہتی ہے تو شادی کرلوں گا، نوجوان فاسٹ بولر کا حالیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پر جواباگر دلہن تیار ہے تو کام ریڈی ہوگا، ہاں کہتی ہے تو شادی کرلوں گا، نوجوان فاسٹ بولر کا حالیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پر جواب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ نے ایک حالیہ پریس کانفرنس میں مذاق ہی مذاق میں بالی ووڈ اداکارہ اروشی اروٹیلا کو شادی کی پیشکش کردی۔
اس سے قبل نسیم شاہ نے ایک مرتبہ اروشی روٹیلا کے بارے میں کچھ نہ جاننے کا دعویٰ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ اروشی روٹیلا کی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد
بھارت میں میرے ساتھ مھسا امینی جیسا رویہ اپنایا جارہا ہے، اروشی روتیلا
حالیہ پریس کانفرنس میں نسیم شاہ سے فرمائش کی گئی کہ اروشی روٹیلا کے نام کوئی پیغام جاری کردیں۔ جس پر کرکٹر نے مسکرا کر جواب دیا کہ میرے پیغام کوآپ لوگ وائرل کردیں گے، انہوں نے کہا کہ” اگر دلہن تیار ہے تو کام ریڈی ہوگا، ہاں کہتی ہے تو شادی کرلوں گا“۔
دوسری جانب نسیم شاہ کے جواب پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین اپنے دلچسپ تبصر بھی کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال ایشیاکپ کے دوران بالی ووڈ اداکارہ نے فاسٹ بولر کے ساتھ اپنی ایڈٹ شدہ وڈیو انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی۔ اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ وڈیو ان کے پرستاروں نے تیار کرکے بھیجی تھی۔ رواں برس فروری میں اروشی نے فاسٹ بولر کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی جس پر نسیم نے شکریہ ادا کیا تھا۔









