سابق ٹیسٹ کرکٹ گرانٹ بریڈ برن پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

واضح رہے کہ ہیڈ کوچ کا عہدہ فروری میں ثقلین مشتاق کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف محدو اوورز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گرانٹ بریڈ برن کو پاکستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر دیا ہے۔

56 سالہ گرانٹ بریڈ برن نے کوچنگ سنبھالنے سے قبل نیوزی لینڈ کے لیے سات ٹیسٹ میچز اور 11 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے 

شاہین شاہ آفریدی مسجد اقصیٰ میں جاری اسرائیلی مظالم پر بول اٹھے

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا کو شادی کی پیشکش کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کے اینڈریو پوٹک اسٹاف میں بطور بیٹنگ کوچ شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ ہیڈ کوچ کا عہدہ فروری میں ثقلین مشتاق کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔ عبدالرحمان نے گزشتہ ماہ افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ہیڈکوچ مقرر کیا گیا تھا۔

پی سی بی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے کے اعلان کے بعد سے ٹیم مینجمنٹ کے لیے نئی بھرتیوں کا عمل جاری ہے۔

گرانٹ بریڈ برن اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ تھے، جبکہ انہوں نے 2018 سے 2020 کے درمیان پاکستان کے ساتھ بطور فیلڈنگ کوچ کام کیا تھا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان 14 اپریل سے شروع ہونے والے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر