پاکستانیوں کی اکثریت نے محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کو مسترد کردیا
معروف انگلش ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی جانب سے کرائے گئے پول کے نتیجے میں تقریباً سو فیصد کرکٹ شائقین نے فاسٹ باؤلر کی واپسی کو مسترد کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے محمدعامر کو بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے گرین سنگل کے تناظر میں ای ایس پی این نے فاسٹ باؤلر کے لیے پول کرایا ہے جس میں لوگوں کی رائے لی گئی ہے کہ آپ محمد عامر کو دوبارہ پاکستانی ٹیم میں دیکھنا پسند کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ای ایس پی این کرک انفو کھیلوں سے متعلق خبریں دینے والی معروف ویب سائٹ ہے ، جس نے ٹوئٹر پر پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر سے حوالے سے پول کروایا ہے کہ انہیں پاکستانی ٹیم میں دوبارہ واپس آنا چاہیے یا نہیں ، جس پر ٹوئٹر پر تبصروں کا سمندر امڈ آیا ہے اور تقریباً سو فیصد لوگوں نے "انکار” میں جواب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فاسٹ بولر محمد عامر کو قومی ٹیم میں واپسی کا اشارہ مل گیا
عیسائی فٹبالر نے مسلمان کھلاڑی کا روزہ کھلوانے کیلیے انجری کا ڈراما کرکے دل جیت لیے
بائیں سے تیز گیند کرنے محمد عامر نے گذشتہ روز اپنی 31ویں سالگرہ منائی ، نے پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ میچز ، 61 ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور 50 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
Would you like to see Mohammad Amir, who turns 31 today, play for Pakistan again? pic.twitter.com/8wHXLWNWcY
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 13, 2023
محمد عامر نے پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کرتے ہوئے 30.5 رنز کی اوسط سے 119 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
اسی طرح بائیں ہاتھ کے گیندباز نے پاکستان کی جانب سے 61 ون ڈے انٹرنیشنل میں نمائندگی کرتے ہوئے 29.6 رنز کی اوسط سے 81 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
فاسٹ باولر محمد عامر نے پاکستان کی جانب سے 50 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 21.4 رنز کی اوسط سے 59 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
یاد رہے کہ محمد عامر کو گذشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دوبارہ کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دیا تھا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ خود کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا ، اگر وہ ریٹائرمنٹ سے باہر آنا چاہتے ہیں تو آئیں اور کرکٹ کھیلیں۔









