پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کیلیے بھارت جانے کی اجازت مانگ لی

ایشین چیمپئنز  ٹرافی نہ کھیلی تو  بھاری جرمانہ عائد ہوسکتا ہے، ایشین چیمپئنز  ٹرافی کھیل کر ہی اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کھیل سکیں گے، سیکریٹری پی ایچ ایف

پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف) نے پاکستان ہاکی ٹیم کی  بھارت میں طے شدہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت  کیلیے حکومت سے اجازت طلب کرلی۔

 ایشین ہاکی چیمپئنز  ٹرافی 3 سے 12 اگست تک بھارت کے شہر چنئی میں ہوگی۔ ایشین ہاکی چیمپئنز  ٹرافی میں پاکستان سمیت 6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے

عید پر میں اور ثانیہ ایک ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا، شعیب ملک

شعیب ملک کا بابراعظم کو کپتانی چھوڑکر بلے بازی پر توجہ دینے کا مشورہ

سیکریٹری( پی ایچ ایف) حیدر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو  این او سی کیلئے خط لکھ دیا ہے اور  ایشین ہاکی فیڈریشن کو انٹری بھی  بھیج دی ہے ۔

حیدر حسین نےجیونیوز سے گفتگو میں  بتایا کہ ایشین چیمپئنز  ٹرافی نہ کھیلی تو  بھاری جرمانہ عائد ہوسکتا ہے، ایشین چیمپئنز  ٹرافی کھیل کر ہی اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کھیل سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ  بھارت نہ جانے میں سب سے بڑی رکاوٹ فنڈز ہیں، ٹورنامنٹس میں شرکت کیلئے 4 کروڑ روپے کی ضرورت ہے، اسپیشل فنڈز کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ اسپانسرز سے بھی رابطے شروع کردیے ہیں۔امید ہے پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر ایک بار پھر فنڈز جمع کرلیں گے۔

متعلقہ تحاریر