فاسٹ بولر کو خوبصورت نہیں شعیب اختر کی طرح خوفناک ہونا چاہیے، سکندر بخت

ہمارے ایک فاسٹ بولر صرف شیو ہی کرتے رہتے ہیں، یہ ابھی میچور نہیں ہوئے، ان میں بے چینی ہے کہ میں ہیرو بن جاؤں، فاسٹ بولر ایسا نہیں ہوتا کہ چھکے کھانے کےبعد بلے باز سے ہاتھ ملائے، سابق فاسٹ بولر کا نوجوانوں کو شعیب اختر کی وڈیوز دیکھنے کا مشورہ

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور کرکٹ کے معروف تبصرہ نگار سکندر بخت بولنگ کے بجائے اپنی خوبصورتی پر توجہ دینے والے پاکستانی نوجوان فاسٹ بولرز برس پڑے۔

سکندر بخت کاکہنا ہے کہ فاسٹ بولر کو خوبصورت نہیں شعیب اختر کی طرح خونخؤا اور خوفناک ہونا چاہیے۔ انہوں نے نوجوان بولرز کو جارحانہ انداز اپنانے کیلیے شعیب اختر کی وڈیوز دیکھنے کا مشورہ بھی دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

پیار کے بدلے 10 گنا پیار، بدتمیزی کے بدلے 20 گنا بدتمیزی، وسیم اکرم کاناقدین کو انتباہ

عید پر میں اور ثانیہ ایک ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا، شعیب ملک

جیو ڈیجیٹل سےگفتگو کے دوران سکندر بخت نے کسی بولر کا نام لیے بغیر کہا کہ  یہ  ابھی میچیور نہیں ہوئے، ان میں بے چینی ہے کہ میں ہیرو بن جاؤں، جیسے ہمارے ایک فاسٹ بولر ہیں جو صرف شیو ہی کرتے رہتے ہیں وہ خوبصورت ہیں لیکن  فاسٹ بولر کو خوبصورت نہیں ہونا چاہیے، فاسٹ بولر کو شعیب اختر کی طرح خوفناک اور خونخوار ہونا چاہیے جس کی آنکھوں میں خون ٹپک رہا ہو۔

واضح رہے کہ سکندر بخت نے کسی بولر کا نام تو نہیں لیا لیکن معلوم ہوتا ہے کہ ان کا اشارہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جانب ہے جو اپنے ہم عصر بولرز میں سب سے زیادہ خوبصورت ہیں اور ان دنوں مردانہ شیونگ ریزر بنانے والی معروف بین الاقوامی کمپنی کے اشتہار میں جلوہ گر بھی ہورہے ہیں۔

سابق کرکٹر نے اپنا غصہ نکالتے ہوئے مزید کہا کہ فاسٹ بولر ایسا نہیں ہوتا کہ چھکے کھانے کے بعد بلے باز سے جاکر ہاتھ ملائے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات سے نفرت ہے کہ کوئی فاسٹ بولر کسے بلے باز سے ہاتھ ملائے، وہ آپ کو چوکے چھکے مار رہا ہے آپ کی بے عزتی  کررہا ہے اور آپ اس  سے ہاتھ ملارہے ہیں۔

انہوں نے فاسٹ بولر کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہاکہ اسے  چاہیے کہ  بلے باز کی آنکھوں میں دیکھ کر بڑبڑائے تاکہ غصے کا اظہار ہوسکے، فاسٹ بولر شعیب اختر جیسا ہوتا ہے انہیں چاہیے اس کی ویڈیوز دیکھیں۔

متعلقہ تحاریر