زرداری نے شعیب پر سے پابندی ہٹانے کیلیےچیئرمین پی سی بی کو کیا دھمکی لگائی؟

مجھ 2 سالہ پابندی لگی تو راولپنڈی سے منتخب ایک وفاقی وزیر نے گھر بلاکر ملنے سے انکار کردیا،5 سالہ پابندی لگنے کےبعد آصف زرداری نے سلمان تاثیر کے ذریعے چیئرمین پی سی بی نسیم اشرف کو پیغام بھجوایا کہ شعیب اختر ہمارا بچہ ہے، اسے آئی پی ایل کھیلنا ہے اس پر سے پابندی ہٹاتے ہو یا ہم نیا چیئرمین لگائیں، شعیب اختر

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے ان پر عائد کردہ 5 سالہ پابندی ہٹانے کیلیے سابق چیئرمین پی سی بی کو دھمکی لگائی تھی۔

شعیب اختر  نے 3 سال پرانے ایک انٹرویو میں وسیم بادامی کو بتایا تھا کہ راولپنڈی کےا یک وفاقی وزیرانہیں گھربلاکردروازے سے واپس بھجوادیا تھالیکن ان پر لگی 5 سال کی پابندی آصف زرداری نے ختم کروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

فاسٹ بولر کو خوبصورت نہیں شعیب اختر کی طرح خوفناک ہونا چاہیے، سکندر بخت

زندگی میں ایک ایسا لمحہ ضرور آتا ہے جو آپ کی زندگی بنا دیتا ہے، شاہین آفریدی

اگست 2020 میں وسیم بادامی کو دیے گئے انٹرویو میں شعیب اختر نے بتایا کہ   ”ماضی میں 2سالہ  پابندی لگنے کے بعد راولپنڈی کی ایک بااثر شخصیت (وفاقی وزیر ) کو فون کیا جس پر انھوں نے مجھے  اپنے گھر بلایا لیکن کوئی مددکرنے کے بجائےگھر میں داخل نہیں ہونے دیا اور گیٹ سے واپس بھیج دیا“۔

 

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ”یہ واقعہ میرے لیے مدد نہیں سبق تھا، میں نے انہیں اس وقت گیٹ سے ہی   انٹر کام پرکہا تھا کہ آپ نے مجھے ذلیل کرنا تھا تو بلایا کیوں؟ پھر میں نے انہیں کہا تھا کہ  یاد رکھیےگا آپ وزیر ہیں لیکن نام آپ کا نہیں میرا ہی زندہ رہےگا جس پر انہوں نے کہا دیکھتے ہیں“۔

اس شو کے دوران شعیب اختر نے سابق صدر آصف زرداری کی تعریف کی اور بتایا کہ” جب مجھ پر 5 سالہ پابندی لگی تو میرے دوست فیصل بٹ مجھے زرداری صاحب کے پاس لے کر گئے“۔

وسیم بادامی کے سوال پر شعیب اختر نے مزید بتایاکہ آصف زرداری اس وقت صدر بنے نہیں تھے، بننے والے تھے اور پرویز مشرف کامواخذہ جاری تھا“۔

شعیب اختر نے بتایا کہ” آصف زرداری نےمرحوم سلمان تاثیر کو فون کرکے کہاکہ  چیئرمین کرکٹ بورڈ نسیم اشرف کو کہو کہ شعیب ہمارا بیٹا ہے ، ہمارابچہ ہے، یہ ہماری پارٹی کا معاملہ ہے، اسے آئی پی ایل کھیلنا ہے تم اس پر لگی پابندی کو ختم کرتے ہو یا ہم چیئرمین نیا لگادیں“۔

 سابق فاسٹ بولر کا مزید    بتایاکہ اس کے بعد نسیم اشرف کو آدھی رات میں کہیں سے اٹھا کر لے آیا گیا،انہوں نے کہاکہ مجھے ایک فون کرنا ہے۔اس کے بعد شعیب نے واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

متعلقہ تحاریر