انعام احمد گراں پری کے ٹاپ 5 میں جگہ بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

اپنی گاڑی پر برطانوی و پاکستانی دونوں پرچم آویزاں کرنے والے انعام احمد بین الاقوامی ریسنگ میں اب تک کے کامیاب ترین پاکستانی ڈرائیور ثابت ہوئے ہیں جو الاباما گراں پری میں چوتھے نمبر پر رہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی فارمولا ریسر انعام احمد  نے بین الاقوامی ریسنگ میں  گراں پری کے ٹاپ 5 میں آنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

انعام احمد نے بین الاقوامی ریسنگ میں اب تک کے کامیاب ترین پاکستانی ڈرائیور ثابت ہوئے ہیں جو الاباما گراں پری میں چوتھے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیے

قطر گراں پری سے مسرور علی ظفر قطری حکومت کے شکر گزار

زرداری نے شعیب پر سے پابندی ہٹانے کیلیےچیئرمین پی سی بی کو کیا دھمکی لگائی؟

یہ ریس امریکا کی بہترین موٹرریسنگ سیریز کے دوران باربر موٹرسپورٹ پارک میں منعقد  ہوئی ۔ مقابلے میں دنیا کے بہترین  18 ڈرائیورز نے حصہ لیا ۔فائر اسٹون انڈی این ایکس ٹی چیمپیئن شپ میں یہ انعام احمد کا   صرف دوسرا آغاز تھا، انہوں نے  چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے نہ صرف سخت جدوجہد  بلکہ ہوشیاری سے مقابلہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Enaam Ahmed (@enaamofficial)

حتمی نتائج کے اعلان کے بعدپرجوش انعام احمد نے   کہاکہ”میں نتیجے اور اپنی ٹیم کی   کوششوں سے بہت خوش ہوں، خاص طور پر چونکہ اس سیریز میں یہ ان کا پہلا سال ہے۔ میں نے بہت سارے پوائنٹس حاصل کیے اور چیمپیئن شپ لیڈر  کو پچھاڑنے پر خوش ہوں۔ پہلے 3سے 5منٹ میں کچھ مسائل تھے لیکن میں ان پر قابو پانے میں کامیاب رہا اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا“۔

انہوں نے مزید کہاکہ ’’یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں اپنی گاڑی پر پاکستان کا جھنڈا لہراتا ہوں‘‘۔احمد نے 18 ڈرائیورزکی موجودگی میں نویں گرڈ سے ریس کی شروعات کی  ۔ ایک حادثے کے بعد ریس دوبارہ شروع ہونے کے بعد صاف اور ہوشیار ڈرائیونگ کے ذریعے وہ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے اورفائنل لیپ میں  وہ چوتھے نمبر پر جانے میں کامیاب رہے، جو کہ پاکستان موٹراسپورٹس کے لیے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ یہ ایک پاکستانی ڈرائیور کی جانب سے بین الاقوامی موٹر ریسنگ کے ٹاپ ٹیر میں اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔

احمد اپنے ابتدائی دنوں سے تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ وہ ایک برطانوی فارمولا 3 چیمپئن بھی ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں اعلیٰ سطح کی  فارمولا چیمپئن شپ کے پہلے فاتح ہیں۔ انہوں نے ایک سیزن میں 13 ریس جیت کر ایرٹن سینا کا ریکارڈ بھی توڑ رکھا ہے۔

23 سالہ انعام احمد اوسطاً 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کاریں چلا رہےہیں اور اس بات کویقینی بناتےہیں کہ ان کی گاڑی پر برطانوی اور پاکستانی دونوں پرچم آویزاں ہوں۔  انعام احمد اب  13 مئی کو انڈیانا پولس موٹر اسپیڈوے روڈ کورس  میں منعقدہ گراں پری میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ تحاریر