شہریوں نے عوام کی میچ دیکھنے کیلئے گراؤنڈز میں نہ آنے کی وجہ بتادی

سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں اسٹیڈیم میں موجود ایک تماشائی نے بتایا کہ اسٹیڈیم میں ناجائز منافع خوری عروج پر ہے ، 130 روپے والی کولڈ ڈرنک 500 روپے میں بیچی جا رہی ہے جبکہ چھوٹی پانی کی بوتل 300 روپے میں فروخت کی جارہی ہے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز کے دوران لاہور اور راولپنڈی میں منافع خورمافیا نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جس کی وجہ سے تماشائیوں سے گراؤنڈ میں آنے سے توبہ کرلی ہے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز کے دوران  لاہور اور راولپنڈی میں کم تماشائیوں کی وجوہات سامنے آگئیں۔اسٹیڈیم میں کولڈڈرنک اور دیگر اشیاء کی کئی سو گنا  زائد قیمتوں پر فروخت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

زرداری نے شعیب پر سے پابندی ہٹانے کیلیےچیئرمین پی سی بی کو کیا دھمکی لگائی؟

سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں اسٹیڈیم میں موجود ایک تماشائی نے بتایا کہ  اسٹیڈیم میں ناجائز منافع خوری عروج پر ہے ، 130 روپے والی کولڈ ڈرنک 500 روپے میں بیچی جا رہی ہے ۔

شہری نے شدید غم و غصے میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ  یہ کون سا قانون ہے  500 ملی لیٹر والی پانی کی بوتل 300 روپے کی فروخت کی جارہی ہے ۔

شہری  نے نجم سیٹھی کو  مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ  کو شرم آنی چاہیے کہ اسٹیڈیم میں اسٹال ہولڈر سے 16 لاکھ روپے لیے اور  یہ رقم عوام  کی جیب سے زبردستی وصول کر رہے ہیں۔

شہریوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر حکام  کو مخاطب کرکے بتایا کہ یہی وجہ سے شائقین  کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے نہیں آتے ہیں جہاں چھوٹی پانی کی بوتل بھی 300 روپے کی ملتی ہے ۔

فوزیہ شاہ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے بتایا کہ پی ایس ایل کے دوران ایک لیٹر پانی کی بوتل 380 روپے میں بیچی گئی تھی جس پر ایک صارف نے کہا کہ پانی کی بوتل 300 روپے کی بیچی گئی ہے۔

کرکٹ نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا کہ اسٹیڈیم میں ایسا ہی ہوتا ہے ، میں خؤد کئی بار دبئی اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے گیا وہاں بھی 2 درہم والی  کولڈ ڈرنک  15 درہم کی بیچی جا رہی ہوتی ہے۔

متعلقہ تحاریر