عمران خان کی گرفتاری پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوپیماؤں نے غم و غصے کا اظہار کیا
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سعید انور اور فاسٹ بالر شعیب اختر نے عمران خان کی گرفتاری کو ناگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی ہیروز کی قدر کی جانے چاہیے جبکہ کوہ پیما ساجد سد پارا نے کہا کہ ہمالیہ کی چوٹیوں تک عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید انور، شعیب اختر اور کوہ پیما ساجد سد پارہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سعید انور، سابق فاسٹ بالر شعیب اختر اور کوہ پیما ساجد سد پارا نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
شوبز ستاروں اور یوٹیوبرز نے عمران خان کی گرفتاری کو ناگوار اور شرمناک عمل قرار دیا
ماضی کے مایہ ناز بلے باز سعید انور نے اپنی ایک ٹوئٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو سخت نا گوار قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ اللہ عمران خان اور پاکستان کی حفاظت فرمائے ۔
Disgusting absolutely disgusting!
May ALLAH protect Imran Khan & Pakistan. 🤲 https://t.co/DhGCkC2zuN— Saeed Anwar (@ImSaeedAnwar) May 10, 2023
فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا کہ قومی ہیروز کی قدر کریں۔ ہم کہاں جارہے ہیں۔عمران خان کی پاکستان کے لیے بے شمار خدمات ہیں مگر ان سے بد تمیزی کی جا رہی ہے ۔
شعیب اختر نے کہا کہ اپنے قومی ہیرو کو دیکھنا دل کو چھو لینے والا منظر ہےمگر اس طرح سے بدتمیزی کی جا رہی ہے یہ جانتے ہوئے وہ زخمی ہے، ہم کہاں جا رہے ہیں؟ ۔
It's a heart wrenching visual to see our national hero , @ImranKhanPTI being manhandled this way, considering he's injured and has countless services for Pakistan, Where are we heading towards? Show some respect to our national hero’s plz🙏🙏🙏 pic.twitter.com/UFd08TVOcp
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 10, 2023
کوہ پیما ساجد سدپار نے پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے ہوکر پلے کارڈ اٹھارکھا ہے جس میں لکھا ہے کہ ہم ہمالیہ کی بلندیوں تک اپنے کپتان عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں۔
Behind you skipper #imran_Khan
To the heights of Himalaya
Inshallah I will start the summit push of Everest tonight if everything goes well and according to plan i will be at the top of world on 13 or 14 May inshallah #Everest2023 #REALSEIMRANKHAN pic.twitter.com/spOSVJ4Gyl— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) May 10, 2023
ساجد سدپارا نے پیغام میں بتایا کہ آج رات ایورسٹ کی چوٹی کا آغاز کروں گا اگر سب کچھ ٹھیک رہا اور پلان کے مطابق میں 13 یا 14 مئی کو دنیا کی بلند چوٹی پر ہونگا ۔
اس سے قبل ٹی وی اداکاروں نے بھی عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کی تھی ۔ داکارہ یمنیٰ زیدی نے لکھا کہ اصل ہیروسے ہمیشہ اسکے مدمقابل نفرت کرتے ہیں۔
اداکار مرزا گوہر رشید نے لکھاکہ عمران خان کی گرفتاری سے کوئی فائدہ نہیں ہوگابلکہ آپ نے خانہ جنگی کی ابتدا کردی ہے جو کہ ہم برداشت نہیں کرسکتے ہیں ۔
اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ عمران خان کی عدالت سے گرفتاری شرمناک ہے،وہ وہاں ضمانت لینے گئے تھےلیکن ان لوگوں کو اس موقع کو نیب کے ذریعے استعمال کیا۔









