آئی سی سی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم نے بھارتی سورماؤں کو پچھاڑ دیا
قومی کرکٹ ٹیم نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی مینز ون ڈے رینکنگ میں روایتی حریف بھارت کو پیچھے چھورٹے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر آگیا ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ون ڈے رینکنگ میں روایتی حریف بھارت کو پچھاڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ پہلے نمبر پر آسٹریلیا جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔
آئی سی سی مینز ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا نے سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد اپنی ریٹنگ 113 سے بڑھا کر 118 کر لی جبکہ پاکستان116 اور بھارت 115 پوائنٹس پر ایک معمولی برتری برقرار رکھی۔
یہ بھی پڑھیے
ایشیا کپ کی پاکستان سے منتقلی کسی صورت قبول نہیں ہوگی ، پی سی بی ڈٹ گیا
سالانہ اپڈیٹ سے قبل آسٹریلیا 113 پوائنٹس پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبر اور پاکستان تیسرے نمبر پرتھا تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم دوسرے نمبر پر آگئی ہے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد بھی آئی سی سی رینکنگ میں سرفہرست رہ سکتی تھی اگر نیوزی لینڈ کے خلاف 5-0 سے کلین سویپ کرنے میں کامیاب ہو جاتا تاہم ایسا نہیں ہو سکا ۔
سالانہ درجہ بندی مئی 2020 سے مکمل ہونے والی تمام سیریز پر غور کرتی ہے، مئی 2022 سے پہلے مکمل ہونے والی سیریز کا وزن 50 فیصد اور اس کے بعد کی تمام سیریز کا وزن 100 فیصد ہے۔
آئی سی سی رینکنگ میں نیوزی لینڈ 104 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، انگلینڈ 101 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہے جبکہ جنوبی افریقا چھٹے نمبر اور بنگلہ دیش ساتویں پوزیشن پر موجود ہے ۔
افغانستان ٹیم نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھورٹے ہوئے آٹھویں پوزیشن حاصل کی جبکہ سری لنکا نویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ ویسٹ انڈیز 10 ویں پوزیشن پر ہے ۔