ساجد سدپارہ نے آکسیجن اور شیرپا کے بغیر ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے تاریخ رقم کردی
ساجد سدپارہ نے والد کا خواب پورا کردیا، شیرپا اور آکسیجن کے بغیر ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما ہیں، نائلہ کیانی نے بھی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے مصنوعی آکسیجن اور شیرپا(مددگار) دنیا کی بلندترین چوٹی ایورسٹ سر کرکے اپنے والد کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔
پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے بھی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
کوہ پیماساجد سدپارہ کا ہمالیہ کی بلندیوں سے عمران خان سے اظہار یکجہتی
شہروز کاشف سمیت 3 پاکستانی کوہ پیماؤں نے 10 ویں بلندترین چوٹی اناپورنا سرکرلی
ساجد سدپارہ نے اپنے مرحوم والد محمد علی سدپارہ کی خواہش کو پورا کردیا۔ساجد سدپارہ بغیر آکسیجن اور بغیر شیرپا ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
View this post on Instagram
ساجد سدپارہ تمام 14 بلند چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ساجد سدپارہ اناپورنا، کے ٹو، مناسلو، جی ون اور جی ٹو بھی بغیر آکسیجن سر کر چکے ہیں۔
الپائن کلب کے مطابق ساجد سدپارہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے کیمپ 4 پر واپس پہنچ چکے ہیں۔ ساجدسدپارہ نے کہا ہے کہ وہ اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔
دریں اثناپاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے بھی دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکرلی۔نائلہ کیانی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے پرستاروں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔ نائلہ کیانی 2023 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی غیرنیپالی کوہ پیما بن گئی ہیں۔
View this post on Instagram
نائلہ کیانی نے 14 مئی کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر شرپا پاسنگ ٹمبا کے ہمراہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر قدم رکھ کر پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔ ثمینہ بیگ کے بعد نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نائلہ کیانی نے 8091 میٹر اونچی اور دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی انا پرنا کو سر کرکے نئی تاریخ رقم کی تھی۔ نائلہ کیانی نے ایڈونچر اسپورٹس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپرنا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔