پاکستان کا 10 طلائی تمغوں کے ساتھ اسپیشل اولمپکس میں شاندار اختتام

پاکستان کیلیے دسواں گولڈ میڈل سفیر عابد نے 10 کلومیٹر سائیکلنگ  ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے جیتا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ اسپیشل اولمپکس میں پاکستان نے 10 طلائی تمغوں کے ساتھ  اپنے سفر  کا شاندار اختتام کرلیا۔

پاکستان کیلیے دسواں گولڈ میڈل سفیر عابد نے 10 کلومیٹر سائیکلنگ  ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے  جیتا۔

یہ بھی پڑھیے

احسن رمضان ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستانی ٹیم کے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے دورہ بھارت پر شکوک و شبہات برقرار

 

خواتین سائیکلنگ میں پاکستان کی مدیحہ طاہر نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔اس سے قبل پاکستان کے محمد لقمان نے اسپیشل ورلڈ گیمز کی 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا، محمد لقمان نے 100 میٹر   کافاصلہ15.21 سیکنڈز میں مکمل کیا۔محمد لقمان نے لانگ جمپ میں بھی سلور میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان کے میر واعظ 3ہزارمیٹر کی دوڑ 10منٹ11 سیکنڈ میں مکمل کرکے   چاندی کے  تمغے کے حق  دار قرار پائے۔ پاورلفٹنگ میں حبیب اللہ نے 83 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ڈیڈ لفٹ میں  طلائی تمغہ حاصل کیا۔ انہوں نے اسکواٹ، بینچ پریس اور کمبائنڈ ویٹ میں بھی سلور میڈلز اپنے نام کیے۔

فیلڈ ہاکی کے مکس ایونٹ میں پاکستان نے کانسی  کا تمغہ جیتا ، تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے پیراگوئے کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔

سوئمنگ کی 50 میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کے حسن پٹیل نے کانسی کا تمغہ  حاصل کیا جبکہ ٹینس ایونٹ کے ویمنز سنگل ایونٹ میں پاکستان کی سعدیہ جنید نے چاندی کا تمغہ جیتا۔باسکٹ بال ایونٹ میں پاکستان یونیفائیڈ مینز نے پاکستان یونیفائڈ مکس کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ  اپنے نام کرلیا۔

متعلقہ تحاریر