بلوچستان ہائیکورٹ کا چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 17جولائی تک روکنے کا حکم

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن گل محمد کاکڑ نےچیئرمین پی سی بی کے  الیکشنز چیلنج کیے تھے، وزیراعظم، آئی پی سی اور ذکا اشرف کونوٹسز جاری

بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کے چیئرمین  کاانتخاب 17 جولائی تک روکنےکا حکم جاری  کردیا۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن گل محمد کاکڑ نےچیئرمین پی سی بی کے  الیکشنز چیلنج کیے تھے جس پر بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس عامر نواز نے سماعت کی اور الیکشن  17 جولائی تک روکنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھییے

لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کے انتخابات روکنے کی حکم امتناع کی درخواست مسترد کر دی

پاکستان کا 10 طلائی تمغوں کے ساتھ اسپیشل اولمپکس میں شاندار اختتام

بلوچستان ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے  وزیر اعظم، وزارت آئی پی سی، ذکا اشرف سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو شیڈول ہے جسے روک دیا گیا ہے۔

صحافی فیضان لاکھانی کے مطابق مدت کی تکمیل سے قبل جلد بازی میں  منیجمنٹ کمیٹی کی تحلیل کے اعلامیے کے اجرا اور کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ بورڈ آف گورنرز کی تبدیلی کے بعد عدالتی حکم غیر متوقع نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی سی بی کے  الیکشن کمیشن کےپاس بورڈ آف  گورنرز کے قیام کااختیار نہیں ہے، یہ منیجمنٹ کمیٹی کاکام تھا  جووہ کرچکی تھی۔

متعلقہ تحاریر