آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت 15 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گے

آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ 2023 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں کے ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف 15 اکتوبر کو میدان میں اترے گا۔

پاکستان اور بھارت 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم سینگ پھنسائیں گے ، 15 اکتوبر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ کا دن بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

بلوچستان ہائیکورٹ کا چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 17جولائی تک روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کے انتخابات روکنے کی حکم امتناع کی درخواست مسترد کر دی

کرکٹ کی بین الاقوامی باڈی نے منگل کے روز (27 جون) کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ میگا ایونٹ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جاری شیڈول کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ 2023 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جاری شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ بھارت کے 10 شہروں میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا دورانیہ 46 دنوں  پر محیط ہوگا۔

ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 2019 کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ 2019 کا فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

لیگ کے میچ پورے ہندوستان کے 10 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے، اور امکان ہے کہ مرکزی مقابلے سے قبل مزید دو شہر وارم اپ گیمز کی میزبانی کریں گے۔

آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق احمد آباد فائنل کی میزبانی کرے گا جبکہ سیمی فائنل ممبئی اور کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں کل 10 ٹیمیں شرکت کریں گی، پہلی آٹھ ٹیمیں پہلے ہی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے ذریعے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

براہ راست کوالیفائی کرنے والے پہلی آٹھ ٹیموں کے علاوہ دو اعلان زمبابوے میں کھیلے جارہے کوالیفائر ٹورنامنٹ کے اختتام پر کیا جائے گا۔ کوالیفائر راؤنڈ 9 جولائی کو ختم ہوگا۔

متعلقہ تحاریر