ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستانی بلے باز طیب طاہر نے صرف 71 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت کی بنیاد رکھی تھی ، ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 128 رنز سے شکست دی۔

پاکستان شاہینوں نے بھارت اے کو 128 رنز سے شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، پاکستان کے 352 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم 224 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت نے 353 رنز کے تعاقب میں شاندار آغاز کیا، اس کے اوپنرز نے آٹھ اوورز میں 64 رنز بنائے، اس موقع پر پاکستانی باؤلر ارشد اقبال نے 29 رنز پر سائی سدھرسن کو آؤٹ کردیا۔

دوسرے اوپنر ابھیشیک شرما کو سفیان مقیم کے 61 رنز کے اسکور پر پویلین کی راہ دکھا دی۔ ابھرتے ہوئے نوجوان باؤلر نے میچ کے دوران تین انڈین کھلاڑیوں کو آؤٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیے 

گال ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان: پاکستان بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو ہوگا

پاکستان کی جانب سے ارشد اقبال، مہران ممتاز اور محمد وسیم جونیئر نے دو ، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مبشر خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

پاکستان نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا، ٹیم پاکستان نے 2019 کے فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکاء اشرف نے ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاہینوں نے تمام شعبوں میں بھارت کو ناک آؤٹ کردیا۔ تمام کھلاڑیوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

پہلی اننگز

پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 353 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، طیب طاہر نے صرف 66 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی۔

پاکستان کو اوپنرز صائم ایوب اور صاحبزادہ نے 121 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا تھا، بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب کو نو بال پر آؤٹ ہونے پر لائف لائن ملی تھی۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 146 کے مجموعی اسکور پر گری جب صاحبزادہ فرحان 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 183 کے اسکور پر گری جب عمیر یوسف آؤٹ ہوئے ، انہوں نے 35 گیندوں پر 35 رنز اسکور کیے۔

اس کے بعد طیب طاہر اور مبصر خان نے 126 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ، انہوں نے مذکورہ اسکور 97 گیندوں پر حاصل کیے۔ طیب طاہر نے شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 66 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔

مبصر خان نے 47 گیندوں پر 35 رنز بنائے جب کہ مہران ممتاز اور محمد وسیم جونیئر کی جوڑی نے پاکستان کو 350 تک پہنچا دیا۔

متعلقہ تحاریر