حمزہ خان 37 سال بعد اسکواش جونیئر چیمپئن شپ پاکستان لے آئے
اسکواش کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو یہ ٹرافی جیتنے والے آخری پاکستانی کھلاڑی جان شیر خان تھے۔
پاکستان کے حمزہ خان نے اتوار کے روز 37 سال بعد ڈبلیو ایس ایف ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ اس سے قبل یہ ٹائٹل پاکستان کے جان شیر خان نے تقریباً چار دہائیاں پہلے جیتا تھا۔
چیمپئن شپ کا فائنل میچ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلا گیا جہاں حمزہ کا مقابلہ مصر کے محمد زکریا سے ہوا۔
حمزہ خان ابتدائی سیٹ 14-12 سے ہار گئے لیکن انہوں نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے محمد زکریا کو اگلے سیٹس میں 14-12، 11-3 اور 11-6 سے شکست دی۔ اس نے بالآخر 3-1 کے اسکور سے چیمپئن شپ جیت لی۔
یہ بھی پڑھیے
ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
گال ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
چیمپئن شپ جیتنے والے آخری پاکستانی کھلاڑی جان شیر خان نے تھے ، جنہوں یہ ٹائٹل 1986 میں جیتا تھا۔ پاکستان کے عامر اطلس نے 2008 میں فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن انہیں شکست ہوئی۔
🎙 "Pakistani Squash is back!"
Here's the moment 🇵🇰 Hamza Khan ended Pakistan's 37-year wait for a WSF World Junior Squash Champion title 🏆#WSFjuniors @paksquash @squashAUS pic.twitter.com/h7K50hAVjH
— World Squash (@WorldSquash) July 23, 2023
وننگ شارٹ لگانے کے بعد حمزہ خان سجدے میں گر گئے۔ انہوں نے جیت کے بعد اپنے والدین کی لامتناہی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔
حمزہ خان نے فرانسیسی کھلاڑی میلول سکیانیمانیکو کو شکست دے کر ہفتے کو فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
تعریف
وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ خان کی زبردست پر انہیں خراج تحسین پیش اور تعریف کی ، اور 37 سال بعد ٹائٹل پاکستان کو واپس دلانے پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ٹویٹ کیا، "ایک وقت تھا جب جہانگیر خان اور جانشیر خان میں ہمارے اسکواش آئیکنز نے کھیل پر اپنا غلبہ برقرار رکھا تھا اور ایک کے بعد ایک بین الاقوامی ٹائٹل اپنے نام کیے تھے۔”
I congratulate Hamza Khan on winning the World Junior Squash Championship. His hard work, commitment & sporting prowess has made Pakistan the recipient of the title after a long gap of 37 years. There was a time when our squash icons in Jahangir Khan & Jansher Khan upheld their… pic.twitter.com/kMR59kNoD0
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 23, 2023
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ حمزہ اور ان جیسے دیگر نوجوان کھلاڑیوں کے پاس پیروی کرنے کے لیے بہترین رول ماڈل موجود ہیں۔
دیگر رہنماؤں کی طرح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی نوجوان کھلاڑی کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے ہیں۔
Pakistan had an unprecedented and yet unmatched supremacy in squash. I had personally watched many finals among our giants. After a long time a resurgent ray of hope. Well done 👋 pic.twitter.com/6KzFXIXxb0
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) July 23, 2023
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نےکہا ہے کہ "میں نے ذاتی طور پر بڑے بڑے کھلاڑیوں کے درمیان بہت سے فائنل دیکھے تھے۔ ایک طویل عرصے کے بعد امید کی ایک کرن نظر آئی۔”
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ کرکٹ اور اسکواش میں فتوحات کے بعد قومی کھلاڑیوں سے مزید کارناموں کی امید کرتے ہیں۔
Great news in sports today! Pakistan lifting the trophy for Emerging Teams Asia Cup in cricket after defeating India. And #HamzaKhan making history by becoming world Junior Squash Champion. Looking forward to more feats from our sportsmen in coming months.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2023
"ایک وقت تھا پاکستان اسکواش کی دنیا پر راج کرتا تھا۔ اب ہمارے پاس ایک اور ستارہ ہے! یہ بات پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہی۔
There was a time Pakistan ruled the world of Squash.
Now we have another star in the making!
Hamza Khan won the world junior squash championship, winning it for Pakistan after 37 years. Last time was Jansher Khan who won it in 1986. pic.twitter.com/SNu2gj8ZR8
— Umar Saif (@umarsaif) July 23, 2023