کولمبو ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا

ٹیم پاکستان کے باؤلر نعمان علی نے اپنے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور سری لنکن ٹیم کو ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 222 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سریز میں وائٹ واش کردیا۔ نعمان علی نے شاندار باؤلنگ اٹیک کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کرے سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔ اسپنر نعمان علی کی گھومتی ہوئی گیندوں نے سری لنکن بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا۔

پاکستان نے سری لنکا کی پہلے اننگز کے 166 رنز کے جواب میں 576 رنز 5 کھلاڑیوں پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی، جبکہ سری لنکن ٹیم جواب میں صرف 188 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان نے سری لنکا کو پہلی اننگز میں 166 رنز پر سمیٹ دیا تھا اور پاکستان نے اپنی واحد اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 576 رنز بنائے تھے۔

اوپنر عبداللہ شفیق اپنی پہلی ڈبل سنچری مکمل کی ، انہوں نے 326 گیندوں کا سامنا کیا اور 201 رنز اسکور کیے ۔ آغا سلمان اور عبداللہ شفیق نے 124 رنز کی شراکت داری بھی قائم کی۔ آغا سلمان نے 154 گیندوں کا سامنا کیا اور 132 رنز اسکور کیے، اور ناقابل شکست رہے۔

میزبانوں نے 69 کے ابتدائی اسٹینڈ کے ساتھ مضبوط آغاز کیا یہاں تک کہ نعمان علی نے دن کی پہلی گیند پر نشان مدوشکا کو 33 رنز پر بولڈ کر دیا اور اس کے بعد وکٹوں پر وکٹیں اڑاتے چلے گئے۔

کپتان دیموتھ کرونارتنے نے نسیم اور شاہین شاہ آفریدی پر باؤنڈری لگائی، مدوشکا ان کی روانگی تک چارج میں شامل رہیں۔

بائیں ہاتھ کے کھلاڑی کرونارتنے لنچ کے بعد 41 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور نعمان نے جلد ہی کوسل مینڈس اور دنیش چندیمل کو واپس بھیج دیا اس سے پہلے کہ دھننجایا ڈی سلوا نے میتھیوز کے ساتھ اپنے مختصر قیام میں مزاحمت کرنے کی کوشش کی۔

ڈی سلوا 10 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئے۔ جب وہ لانگ آن پر ایک بڑی شارٹ لگانے کی کوشش میں ابرار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اینجلو میتھیوز نے ناقابل شکست 63 رنز بنائے اور رمیش مینڈس کے ساتھ ملکر کچھ مزاحمت کی ، آخر کار نعمان علی کی گیند پر اسٹمپ ہو گئے۔

نعمان علی گھومتی گیندوں کے سامنے سری لنکن بلے باز بالکل بے بس ہو گئے۔ نعمان علی نے 70 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جبکہ دوسری جانب فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اپنی باؤلنگ کا جادو جگاتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ تحاریر