ایشز پابندیوں کے بعد پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

پوائنٹس ٹیبل پر بابر اعظم کی قیادت والی ٹیم 24 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سرفہرست آگئی۔

ایشز سیریز میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پوائنٹس کی تعداد میں کٹوتی کے بعد پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں سرفہرست مقام پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز دیر گئے اپنے ایک ٹوئٹر بلاگ میں کہا ہے کہ "پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کلین سویپ کے بعد 100 پوائنٹس کے ساتھ 2023-25 کی مہم کا بہترین آغاز کیا ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

کولمبو ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا

حمزہ خان 37 سال بعد اسکواش جونیئر چیمپئن شپ پاکستان لے آئے

بابر اعظم کی زیرقیادت ٹیم نے گزشتہ ماہ سری لنکا کو وائٹ واش کیا تھا۔ ٹیم پاکستان نے میزبان ٹیم سری لنکا کو ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر سے فتح حاصل کی تھی۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق انڈین ٹیم 66.66 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر سے فتح حاصل کی تھی۔

انگلینڈ کو پوری سیریز میں سست اوور ریٹ کی سزا کے طور پر 19 پوائنٹس اور آسٹریلیا کو 10 پوائنٹس مل گئے کیونکہ وہ WTC25 اسٹینڈنگ میں مزید نیچے گر گئے ہیں۔

نظرثانی شدہ ضوابط کے تحت، ان پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ اور ہر اوور شارٹ کے لیے ایک ڈبلیو ٹی سی پوائنٹ کٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر