اسنوکر کے عالمی چیمپئن احسن رمضان کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا

گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب ان کا کلب ، حکام کی طرف سے مقرر کردہ اوقات سے زیادہ کام کرتا ہوا پایا گیا۔

لاہور پولیس نے رات گئے مشہور اسنوکر کلب پر چھاپہ مار کر عالمی اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو گرفتار کر لیا۔

یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب کلب ضلعی حکام کی طرف سے مقرر کردہ اوقات سے زیادہ کام کرتا ہوا پایا گیا۔

اپنی حراست کی خبر پھیلتے ہی احسن رمضان نے گرفتاری کے دوران پولیس افسران کے رویے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے ان پر بدتمیزی اور برے رویے کا الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھیے 

ایشز پابندیوں کے بعد پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

کولمبو ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا

احسن رمضان نے معاملے کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کیا اور وزیر اعظم شہباز شریف اور پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی دونوں سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ تحاریر